ہفتہ،اتوار کو خصوصی صاف صفائی اورسینٹائزیشن مہم کے اچھے نتائج مل رہے ہیں

 



وزیر اعلیٰ نے ٹیسٹنگ صلاحیت میں مسلسل اضافہ کرنے کی ہدایت دی

 

سبھی اضلاع میں سیلاب کنٹرول روم بنائے جائیں اور

 انہیں مستقل طور پرفعال رکھا جائے

  لکھنو 
 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیسٹنگ صلاحیت میں مسلسل اضافہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست نے 55 ہزار ٹیسٹ یومیہ ٹیسٹنگ صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ اس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے توسط سے یومیہ 20 ہزار ٹیسٹ کو مرحلہ وار بڑھا کر 50 ہزار ٹیسٹ یومیہ کرنے پر زور دیا۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے ڈور ٹو ڈور سروے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس کے توسط سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی میڈیکل اسکریننگ کروائی جائے۔ میڈیکل اسکریننگ میں جن لوگوں پر کووڈ19 کے انفکشن کی علامت ظاہر ہوان کاریپڈ انٹی جن ٹیسٹ کے توسط سے جانچ کی جائے۔ میڈیکل جانچ میں انفکشن کی تصدیق ہونے پر ایسے لوگوں کے علاج ومعالجے کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں ہفتہ اور اتوار کو خصوصی صاف صفائی اورسینٹائزیشن مہم کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ کووڈ 19 اورمتعدی امراض پر قابو پانے کے مقصدسے یہ مہم چلائی جارہی ہے۔صاف صفائی اورسینٹائزیشن کے کاموں کو کامیاب بنانے کے لئے ہفتہ اور اتوار کوسبھی مارکیٹوں میں ہفتہ واربندی کی گئی ہے۔ انہوں نے صاف صفائی اورسینٹائزیشن کے کاموں کو ہر سطح پر موثر انداز میںکرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ اضلاع کے نوڈل افسران اپنے ضلع کی رپورٹ یومیہ چیف سکریٹری کو پیش کریں۔ چیف سکریٹری اس رپورٹ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کو مکمل معلومات فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کے افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ فیلڈ میں تعینات افسران کے ساتھ باقاعدہ رابطہ رکھیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بارش کے موسم میں جانوروں میں ہونے والے امراض پر قابو پانے کے لئے خصوصی توجہ دی جائے۔ سبھی گﺅ آشرموںمیںباقاعدہ طبی معائنے کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے پرنسپل سکریٹری مویشی پروری کوان سبھی کاموں کی باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو بروقت راحت پہنچانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی اضلاع میں سیلاب کنٹرول روم بنائے جائیں اور انہیں مستقل طور پر فعال رکھا جائے۔
اس موقع پروزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ،وزیر ریاست برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل،ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی،ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی،ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات و پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ،پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب سنجے پر ساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار ،ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی