علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی قانون فےکلٹی کے ڈین پروفےسر شکیل احمد صمدانی کو کووِڈ 19وبا کے دوران سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے درمےان تعلیمی بےداری پےدا کرنے کے لےے ان کی کوششوں کے اعتراف مےں آسٹرےا کی کمپنی ہرز کے ےوروپ اور مشرق وسطیٰ ڈویژن کی جانب سے بےن الاقوامی اعزاز سے سرفراز کےا گےا ہے۔ انہےں ےہ اےوارڈ ہرز کے جنرل منےجر مسٹر زوران بےنکووِک کی سفارش پر دےا گےا ہے۔ پروفےسر صمدانی نے 2004مےں پسماندہ طبقات کے درمےان تعلیمی بےداری پےدا کرنے کی غرض سے سرسےد اوےئرنےس فورم قائم کےا تھا جو پوری سنجیدگی کے ساتھ سماج کے لےے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
پروفےسر صمدانی نے اس اعزاز پر اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ انہےں اس اعزاز کے ملنے سے مسرت ہوئی ہے کےونکہ ہرز اےک بےن الاقوامی کمپنی ہے اور ےہ اعزاز انہےں سماجی بہبود اور پسماندہ طبقات کے تئیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دےا گےا ہے۔
پروفےسر صمدانی کو ےہ اعزاز ہرز کمپنی کے مشرق وسطیٰ ڈویژن کے بزنس ڈےولپمنٹ منےجر مسٹر فےصل عباسی کے ذریعہ دےا گےا۔