ڈاکٹر شارق عقیل نے کورونا وائرس کی روک تھام پر منعقدہ ٹی وی ڈبیٹ میں شرکت کی

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سی ایم او ڈاکٹر شارق عقیل نے اردو کے اےک چےنل کے پرائم ٹائم ڈبیٹ میں ”کورونا کی روک تھام کیسے ہو“کے موضوع پر بطور ایکسپرٹ حصہ لیا اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسین کے امکانات پرسیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے ملک بھر کے طبی عملے کی ستائش کرتے ہوئے عوام سے بھرپور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔
 اسی چینل کے ایک دوسرے مباحثے میں ڈاکٹر شارق عقیل نے کورونا وباکے دور میں قربانی کے تعلق سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور طبی ہدایات پر تفصیلی گفتگو کی۔
 اس سے قبل ایک بین الاقوامی ویبینار کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر شارق عقیل نے طب کے شعبے میں اطلاعاتی ٹکنالوجی کی اہمیت پر خطاب کیا اور موجودہ حالات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بے پناہ فوائد اور اسکے مثبت استعمال پرزور دیا۔


پروفیسر شکیل خاں اور پروفیسر شمیم احمد اے ایم یو کورٹ کے ممبر مقرر
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ اطلاقی طبیعیات کے سربراہ پروفیسر شکیل خاں اور شعبہ ¿ ایگریکلچرل اکنامکس و بزنس مینجمنٹ کے سربراہ پروفیسر شمیم احمد کو سربراہانِ شعبہ میں سینیارٹی کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ کا ممبر مقرر کیا ہے۔ ان کی مدت کار تین سال یا صدر شعبہ کے عہدے پر ان کے برقرار رہنے تک (جوبھی پہلے ہو) ہوگی۔ 


جدید تر اس سے پرانی