وکاس دوبے نے کی تھی بھاگنے کی کوشش، انکاونٹر میں ڈھیر

کانپور۔ اترپردیش کے کانپور سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ یہاں یوپی ایس ٹی ایف کے قافلے کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی ہے۔ یہ وہی قافلہ ہے جس میں مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار مطلوب ترین مجرم وکاس دوبے سوار تھا۔ پتہ چلا ہے کہ وکاس دوبے جس گاڑی میں سوار تھا، وہ حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ بررا تھانہ علاقے کے پاس کا یہ واقعہ ہے۔ حادثہ میں کار پلٹ گئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو اس کے بعد وکاس دوبے نے بھاگنے کی کوشش کی اور پھر انکاونٹر میں مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، وکاس دوبے کی لاش کو انکاونٹر کے بعد ہیلٹ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ ایس ایس پی اور اسپتال کے ڈاکٹروں نے وکاس دوبے کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ کانپور کے آئی جی موہت اگروال نے بھی گینگسٹر وکاس دوبے کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔


 


وکاس نے کر دی فائرنگ

ایس ایس پی نے بتایا کہ گینگسٹر وکاس دوبے کو لا رہی گاڑی پلٹ گئی تھی۔ وہ کسی طرح باہر نکلا اور زخمی سپاہیوں کی پستول چھین کر بھاگنے لگا۔ ایس ٹی ایف کے جوانوں نے تب مورچہ سنبھال لیا۔ وہیں، ویسٹ کانپور کے ایس پی نے بتایا کہ وکاس دوبے کو خودسپردگی کرنے کو کہا گیا تھا لیکن اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔ دوسری طرف، ایس ایس پی نے چار سپاہیوں کے زخمی ہونے کی بھی بات کہی ہے۔


 

 

تہ چلا ہے کہ گاڑی پلٹنے کے بعد زخمی ایس ٹی ایف کے پولیس اہلکاروں کی پستول چھین کر وکاس دوبے نے بھاگنے کی کوشش کی۔ اس دوران ساتھ میں گاڑی چل رہی تھی، اس میں پولیس ٹیم نے وکاس دوبے پر جوابی فائرنگ کی۔  پولیس ذرائع کے مطابق، خراب موسم کے سبب گاڑی پلٹی اور اس کے بعد یہ واقعہ ہوا۔ پتہ چلا ہے کہ گاڑی میں وکاس بیچ میں بیٹھا تھا، اس کے بغل میں کمانڈو بیٹھے تھے۔

اجین میں ہوا تھا گرفتار
یوپی کا موسٹ وانٹیڈ مجرم وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کے اجین میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مدھیہ پردیش پولیس نے اسے یوپی پولیس کو سونپ دیا تھا۔ اسے سڑک کے راستے یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیم کانپور لا رہی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی