قربانی کس پر واجب ہے؟ 



لکھنو ¿۔بدارالعلوم نظامیہ فرنگی محل لکھنو ¿ میں ہر سال کی طرح امسال بھی عیدالاضحی ہیلپ لائن کی شروعات کی گئی ہے۔ اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ویب سائٹ کے ذریعہ۳۲جولائی۰۲۰۲ئ سے ۳اگست۰۲۰۲ئ تک دوپہر ۲بجے سے ۴بجے تک قربانی ، حج وعمرہ اوردیگر مسائل سے متعلق سوالات دریافت کرسکتے ہیں۔ جن کے جوابات امام عیدگاہ لکھنو ¿مولانا خالد رشید فرنگی محلی ناظم دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی صدارت میںعلمائے کرام پر مشتمل ایک پینل دیتاہے۔ لوگ اپنے سوالات ان نمبروں9335929670, 7007705774, 9415102947, 9580112032 اور ویب سائٹ :www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں ۔آج پوچھے گئے سوالات میں سے کچھ سوالات درج ذیل ہیں :
 سوال :  قربانی کس پر واجب ہے؟ 
 جواب : قربانی ہر اس مسلمان، عاقل، بالغ اورمقیم پر واجب ہے جو صاحب نصاب ہو۔
 سوال : اگر بکرا مکمل ایک سال کا ہے لیکن اس کے دانت نہیں نکلے تو کیا اس کی قربانی درست ہے؟
 جواب : درست ہے۔ بس ایک سال کا ہونا شرط ہے۔ دانت نکلنا ضروری نہیںتاہم احتیاط اس میںہے کہ دانت دیکھ لیے جائیں تاکہ کوئی شک وشبہ نہ رہے۔
 سوال : ایک آدمی صاحب نصاب نہیں ہے مگر اس نے ایک بکرا قربانی کی نیت سے پال رکھا ہے تو کیا اسے فروخت کرسکتاہے؟ 
 جواب : اس بکرے کو فروخت نہیں کرسکتا ہے، بلکہ اس پر قربانی واجب ہے۔
 سوال : ایک عورت کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے وہ صاحب حیثیت ہے تو کیا وہ اپنے داماد کے ہمراہ حج کرنے جاسکتی ہے؟ 
 جواب : عدت گزرنے کے بعد داماد کے ساتھ سفر حج پر جاسکتی ہے۔
 سوال : میں نے پچھلے سال اپنے نام سے قربانی کرائی تھی تو کیا امسال اپنے بڑے بھائی کی طرف سے کرواسکتے ہیں؟ 
 جواب : جس پر قربانی واجب ہے اسے ہر سال اپنی طرف سے ایک قربانی کرنی ہوگی اگر وسعت ہے تو دوسری قربانی کسی اور کے نام سے کرواسکتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی