آرتھوپیڈک سرجری شعبہ کے نئے توسیع شدہ بلاک کا افتتاح

 



علی گڑھ: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے آرتھوپیڈک سرجری شعبہ کے نئے توسیع شدہ بلاک کا وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایک آن لائن تقریب میں افتتاح کیا۔ اس بلاک میں اِسکل لیب اور اساتذہ کے کمرے ہوں گے۔ 
 اس موقع پر پروفیسر منصور نے کہا کہ آرتھوپیڈک سرجری شعبہ، کووِڈ-19کے بحران کے باوجود مثالی کام کررہا ہے۔ شعبہ نے صحت عملے اور وارڈ میں بھرتی مریضوں کے درمیان کورونا وائرس کے تعدّی کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سبھی احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔
 پروفیسر نیر آصف (چیئرمین، شعبہ ¿ آرتھوپیڈک سرجری) نے بتایا کہ نئے توسیع شدہ بلاک میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ و طالبات کے لئے اِسکِل لیب قائم کیا گیا ہے اور اساتذہ کے چار کمرے ہیں۔ ڈین فیکلٹی آف میڈیسن، پروفیسر آر مہیشوری اور جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ پروفیسر مظہر عباس نے اظہار تشکر کیا۔ 


جدید تر اس سے پرانی