پانی قدرت کا انمول اثاثہ ہے: وزیر اعلیٰ

 


وزیراعلیٰ نے ’زیر زمین آب ہفتہ‘ کے اختتامی پروگرام کو خطاب کیا


 وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ زیر زمین آب کے ماہرین سے بات کی

          لکھنو 

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پانی قدرت کا ایک انمول اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وافر مقدار میں زیر زمین پانی ہے اورسرفیس واٹر کی بھی کمی نہیں ہے۔ لیکن اگر ہم قدرت کے ذریعہ دیئے گئے اس انمول تحفہ کو استعمال کررہے ہیں تو پھر ہمیں بھی اس کے حفاظت کی فکر کرنی ہوگی۔ جب ہم دنیا کے تناظر میں زیر زمین آب کی بات کرتے ہیں تو اترپردیش اس نظریہ سے بہت خوشحال ریاست ہے۔
وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ’زیر زمین آب ہفتہ‘ کے اختتامی پروگرام کو خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبی طاقت نے ’زیر زمین آب ہفتہ ‘ کا انعقاد کرکے پانی تحفظ کے تئیں بیداری کا جو جامع اوروسیع کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ پچھلے تین چار دہائیوں کے دوران بہت زیادہ مقدار میں زیر زمین پانی کے استعمال کی وجہ سے ریاست کے دیہی اور شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر عدم مساوات دیکھنے کو ملی ہے۔ ریاست میں 823 ترقیاتی بلاکوںمیں سے 287 ترقیاتی بلاکوں میں زیر زمین آب میں 20 سینٹی میٹر تک کی گراوٹ ہر سال دیکھنے کو ملی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں زیر زمین آب کی فراہمی میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ نیز خطرناک حالت میں آبی وسائل پر دباو ¿ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر زمین آب کے تحفظ کے لئے عام آدمی کی حصہ داری بہت ضروری ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ عوام الناس کوزیر زمین آب کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے 16 جولائی سے 22 جولائی 2020 تک پوری ریاست میں ’زیر زمین آب ہفتہ‘ کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں میں موجودہ حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے زیرزمین آب کے تئیں سنجیدگی کام کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ، تالابوں کی تعمیر و تزئین ، چیک ڈیموں کی تعمیر ، آبپاشی میں کم پانی کی کھپت والے طریقے جیسے ڈریپ اور چھڑکاو ¿ کے نظام کی حوصلہ افزائی کے لئے کام کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنی عمارتوں میںرین واٹرہارویسٹنگ کا بندوبست کریں جس سے پوری ریاست میں زیر زمین آب کے مسائل کا طویل مدتی تصفیہ ہوسکے۔
اس موقع پر ، وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ضلع کانپور ، جھانسی ، بانڈہ ، میرٹھ اور للت پور کے زیر زمین آب کے ماہرین سے بات کی۔
وزیرآبی قوت ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلی کی قیادت میں اترپردیش تیزی سے بدل رہا ہے۔آبی تحفظ اور افزائش کے میدان میں ریاستی حکومت کے ذریعہ نئی جہتیں قائم کی جارہی ہیں۔ آبی ذخیرہ کرنے والے پروگرام کامیاب ہورہے ہیں ، ہمارے ڈارک زون سیف زون میں آ رہے ہیں۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، پرنسپل سکریٹری نمامی گنگے اوردیہی آبی سپلائی جناب انوراگ شریواستو اور دیگر اعلی افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی