عید الاضحی کے سلسلے میں عیدگاہ لکھنو¿ میںمیٹنگ ہوئی


لکھنو ¿۔ عیدالاضحی کے سلسلے میںاسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام عیدگاہ لکھنو ¿میں ایک اہم میٹنگ عیدگاہ کمیٹی ، ضلع انتظامیہ اورپولیس افسروںکی ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت امام عیدگاہ لکھنو ¿ مولانا خالد رشید فرنگی محلی چیر مین اسلامک سنٹر نے کی۔ اس میںعلمائے کرام ،ضلع انتظامیہ ، پولیس عہدے داران ،افسران اور معززین شہر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا خالد رشیدنے کہا کہ اس سال عیدالاضحی یکم اگست ۰۲۰۲ئ کو ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ یہ نہایت رنج وغم کا موقع ہے کہ عالم گیرموذی وبا کووڈ -۹۱ نے ہمارے ملک اور پوری دنیا کو اپنے شکنجے میںلے رکھا ہے۔ ہزاروں افراد اس مرض میںمبتلا ہیں اور ہزاروں وفات پا چکے ہیں۔ہم تمام متوفیوں اور بیماروں کے لیے دعا کرتے ہیں۔
مولانا فرنگی محلی نے کہا کہ عید الاضحی میںہر صاحب حیثیت مسلمان پر قربانی کرنا واجب ہے ۔انہوںنے اپیل کی کہ جو حضرات ہر سال نفل قربانیاں کرتے ہیں وہ اس سال کووڈ-۹۱ سے پیدا شدہ حالات کے سبب اس قربانی کی رقم غریبوں اورضرورت مندوںکو صدقہ کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے سلسلے میںحکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائن پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے نماز اور قربانی کے اپنے فرائض انجام دیں جس طرح رمضان اور عید الفطر کی عبادتوں میں عمل کیا تھا۔
جوائنٹ کمشنر آف پولیس لکھنو ¿ برائے امن وقانون جناب نوین اروڑا نے میٹنگ میں کہا کہ کووڈ-۹۱ کے مد نظر اس بیماری کو کنٹرول کرنے کا جو سب سے موثر طریقہ ہے وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح عوام نے گزشتہ تیوہاروں پر حکومت کی ہدایت پر عمل کیا ہے۔ اسی طرح عید الاضحی میںبھی عمل کریں۔ انہوںنے کہا کہ اس سال اپنے گھروںمیں رہ کر ہی عید قرباں منا ناہے۔
جوائنٹ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ اس تیوہار سے متعلق تمام حفاظتی انتظامات پولیس کمشنریٹ کے ذریعے بہتر سے بہتر طریقے پر کیے جائیں گے۔ کسی کو بھی قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا موقع ہرگز نہیںدیا جائے گا۔ اس بارے میںہم کو سماج کے ہر طبقے کا مکمل تعاون درکار ہے۔
انہوںنے قربانی کی اہمیت پر بولتے ہوئے کہا کہ اس سال قربانی کے موقع پر نوجوان کوئی دو بری چیزوں کو چھوڑنے اور کوئی دو اچھی چیزوںکو اپنانے کا عہد کریں۔
ڈپٹی کمشنرآف پولیس سروسریش ترپاٹھی نے کہا کہ عید الاضحی کے سلسلے میںہم حکومت کی گائیڈ لائن پر آپ سب کے تعاون سے اچھی طرح عمل درآمد کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی قربانی اور ایثار کا تیوہار ہے۔انہی پاکیزہ جذبات کے ساتھ عید قرباں منائیں۔
اے ڈی سی پی شیام نارائن سنگھ نے اردو اشعار سے مزین تقریر کی۔ انہوںنے کہاکہ ”سنواد ، سہیوگ اور سمنوے“(گفتگو ، تعاون اور رابطے) سے ہم کسی بھی مسئلے کو حل کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آنے والے تیوہاروں کے لیے ابھی سے مغربی لکھنو ¿میںہم لوگوںنے تیاریاں شروع کردی ہیں۔پوری امید ہے کہ بہت اچھے ماحول میںسارے تیوہار منائے جائیں گے۔ 
میونسپل کمشنر ڈاکٹر اندر منی ترپاٹھی نے میٹنگ میںکہا کہ نگر نگم کی طرف سے صفائی ستھرائی اور جانوروں کے فضلات کو وقت کے اندر اٹھانے کے معقول انتظامات کرائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میںنگر نگم کی طرف سے کام شروع ہوگیا ہے اور سینٹائزیشن بھی کرایا جائے گا۔
سٹی مجسٹریٹ سشیل سنگھ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پوری ذمہ داری سے تمام متعلقہ محکموں کو ڈی ایم صاحب کی طرف سے ہدایات دی جاچکی ہیں۔
میٹنگ میںمختلف محکموں خصوصاً لیسا، جل سنستھان، سول ڈیفنس ، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داروںنے شرکت کی۔میٹنگ کی نظامت محمد فاروق خاںنے کی۔ کلمات تشکر مولانانعیم الرحمن صدیقی نے ادا کیے اور مہمانوں کا استقبال محمد کلیم خاںنے کیا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی