مانو کے سیکوریٹی کنسلٹنٹ جناب طاہر علی کا انتقال۔ وائس چانسلر و رجسٹرار کا اظہارِ تعزیت

 




حیدرآباد، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کنسلٹنٹ سیکوریٹی جناب محمد طاہر علی، ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر پولس (حیدرآباد) کا کل (11 جولائی) کو بہ عمر 63 سال مختصر علالت کے بعدانتقال ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی خدمات سے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے بعد وہ یونیورسٹی میں بحیثیت کنسلٹنٹ سیکوریٹی فروری 2016 سے برسر خدمت تھے۔
ان کے انتقال پر وائس چانسلر انچارج پروفیسر فاطمہ بیگم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ پروفیسر فاطمہ بیگم نے کہا کہ طاہر علی صاحب نہایت فرض شناس انسان تھے اور اپنے کام کے تئیں پوری طرح ایماندار تھے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم ایک بہترین ساتھی سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اراکینِ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ پروفیسر ابوالکلام، پراکٹر؛ ڈاکٹر محمد یوسف خان، جوائنٹ پراکٹر اور پروفیسر محمد عبدالعظیم، سابق پراکٹر نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کم عرصے میں یونیورسٹی کے طلبہ ،اساتذہ اور عملے میں اپنی خوش خلقی سے مقبولیت حاصل کرلی تھی۔ انہوں نے غمزدہ ارکانِ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی