ڈاکٹر مہیندر سنگھ کل چھ اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کریں گے


 


 

 



 




-لکھنو
اترپردیش کے وزیر جل شکتی ڈاکٹر مہیندر سنگھ کل 15جولائی 2020کو ضلع سدھارتھ نگر، مہاراج گنج، کشی نگر، دیوریا، گورکھپور اور بستی کا دورہ کریں گے۔ پروگرام کے مطابق وزیر جل شکتی ضلع سدھارتھ نگر اور مہاراج گنج کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کرتے ہوئے کشی نگر پہنچےں گے۔ اس کے بعد دوپہر 12:00بجے گنڈک ندی کے دائیں ساحل پر اوما خاص باندھ پر کرائے جا رہے کٹاو ¿ سے بچاو ¿ متعلق کاموں کا معائنہ کریں گے۔
اس کے بعد ضلع کشی نگر میں اہیرولیدان-پپراگھاٹ ساحل پر دیوریا کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کرتے ہوئے گورکھپور پہنچیں گے۔ اس کے بعد سہ پہر 3:00بجے ضلع گورکھپور سے کھڑگپور، شاہپور سوپائی باندھ اور ضلع بستی کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کرتے ہوئے شام کو راج دھانی واپسی ہوگی۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی