قانون کی تعلیم کی اہمیت پر ڈین فیکلٹی آف لاءپروفیسر شکیل احمد صمدانی کا خطاب

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاءکے ڈین پروفیسر ایم شکیل احمد صمدانی نے ”قانون کی تعلیم کی اہمیت اور موجودہ چیلنجز“ موضوع پر ایک بین الاقوامی ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا پیشہ پوری دنیا میں کافی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں قانون کا دخل ہوگیا ہے اور گھریلو معاملوں سے لے کر بین الاقوامی معاملات تک ہر جگہ قانون کا عمل دخل ہے۔ 
 پروفیسر صمدانی نے کہا کہ اس وقت لاکھوں وکیل ہیں لیکن اچھے وکیل تو بہت کم ہے، اس لئے ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں لاءگریجویٹس کی بہت مانگ ہے اور طلبہ و طالبات اس شعبہ میں سنہرا مستقبل بناسکتے ہیں۔ آخر میں پروفیسر صمدانی نے مشرق وسطیٰ اور ہندوستان میں لاءکے کورسوں میں داخلہ کے عمل سے واقف کرایا۔ 
 اس بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد انڈین فورم فار ایجوکیشن، جدہ، سعودی عرب نے کیا تھا جس میں ہندوستان سمیت کناڈا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ، انگلینڈ، دوبئی، شارجہ، قطر، عمان، سعودی عرب، ماریشس اور دیگر ملکوں کے لوگوں نے حصہ لیا۔ پروگرام کی نظامت فیصل زیدی نے کی جب کہ مہمانوں اور ادارہ کا تعارف پروفیسر دلشاد احمد نے کرایا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی