علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے سلیمان ہال کے سامنے شمشاد مارکیٹ میں دواخانہ طبیہ کالج کے سیلس آو ¿ٹ لیٹ ”الصحت“ کا آن لائن افتتاح کیا۔ انھوں نے کہاکہ ادویہ کے کاروبار کی توسیع کے لئے مزید پیشہ ورانہ طریقہ ¿ کار اپنانا ہوگا تاکہ مریضوں کو خاطر خواہ فائدہ مل سکے۔
اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے اس موقع پر کہا کہ مارکیٹ میں دواخانہ طبیہ کالج کا اسٹور ’الصحت‘ کھلنے سے لوگوں کو آسانی سے دوائیں مل سکیں گی۔
دواخانہ طبیہ کالج کی ممبر انچارج پروفیسر سلمیٰ احمد نے امید ظاہر کی کہ علی گڑھ میں کئی ’الصحت‘ اسٹور کھلیں گے جس سے صارفین کو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دیگر شہروں میں بھی دواخانہ طبیہ کالج کے اسٹور کھولنے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ طبیہ کالج کی دوائیں لوگوں تک بآسانی پہنچ سکیں۔
فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر عبدالمنان، پرنسپل اجمل خاں طبیہ کالج پروفیسر سعود علی خاں ، پروڈکشن منیجر ، پرسنل آفیسر، اکاو ¿نٹنٹ اور دیگر اہلکار اس موقع پر آن لائن موجود رہے۔ کارگزار جنرل منیجر مسٹر توفیق احمد نے اظہار تشکر کیا جب کہ نظامت کے فرائض مسٹر شارق اعظم (اسسٹنٹ منیجر، مارکیٹنگ) نے انجام دئے۔