دل کے مریضوں کےلئے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی، کانپور کے ذریعہ  ٹیلی میڈیسن او پی ڈی شروع

 



کووِڈ-19وبا کے دورارن دل کے مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کےلئے اترپردیش حکومت کی ہدایت کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی، کانپور کے ذریعہ مریضوں کو ضروری خدمات فراہم کرنے کےلئے ٹیلی میڈیسن او پی ڈیسیمی ایمرجنسی شروع کی گئی ہے۔ اس اوپی ڈی میں موجود موبائل نمبر پر رابطہ کرنے سے ڈاکٹروں کے ذریعہ مشورہ دیا جائےگا۔ کارڈیّک سرجری اور کارڈیّک میڈیسن کے مریض ہفتہ کے طے دن اور وقت پرفون کر ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کےلئے ادارہ نے ٹیلی میڈیسن او پی ڈی کارڈیّک سرجری (سی وی ٹی ایس) مریضوں کی سہولت کےلئے ہواٹس ایپ موبائل نمبر-7380996666اور کارڈیّک میڈیسن (کارڈیولوجی) کےلئے موبائل نمبر-8127912222 مندرجہ بالا پر نمبر فراہم کرائے گئے ہیں۔
ڈائرکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی ، کانپور جناب ونئے کرشن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ کووِڈ-19وبا کے کنٹرول کےلئے ادارہ کی ریگولر اوپی ڈی بند ہے۔ اس دوران دل کے مریضوں کو کوئی پریشانی نہ ہو، اس کےلئے ادارہ نے ٹیلی میڈیسن اوپی ڈی شروع کی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ فولواپ مریض اپنے پرانے پرچے کا فوٹو متعلقہ نمبر پر واٹس ایٹ بھیج کر اپنے ڈاکٹر کے مقررہ دن اور وقت پر فون کر مشورہصلاح حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح نئے مریض کسی بھی ڈاکٹر کا دن اور وقت دیکھ کر ان سے مشورہصلاح حاصل کرنے کےلئے اپنا نام، موبائل نمبر ، عمر اور جنس متعلقہ نمبر پر بھیج کر مشورہصلاح لے سکتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی