ماسک ضرور لگائیں اورشوسل ڈسٹینسنگ پر عمل کریں



وزیر اعلیٰ نے ان- لاک نظام کا جائزہ لیا
وزیر اعلیٰ نے کووڈ 19-کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سبھی ضلع مجسٹریٹوں ، پولیس سپرنٹنڈنٹ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ چیف میڈیکل افسر میڈیکل کالج کے پرنسپل میونسپل کمشنر وں کو مسلسل میٹنگیں کرنے کی ہدایت دی ایکشن پلان بنا کر نا فذ کرنے سے کوویڈ19- کے پھیلاو ¿ کو روکا جاسکتا ہے: وزیر اعلیٰ
ڈور ٹو ڈور سروے ،کانٹیکٹ ٹریسنگ ، کومپیٹنٹ سرویلانس ، زیادہ سے زیادہ ریپڈ انٹیجن ٹیسٹنگ سے کووڈ۔19 کی شرح اموات کو مو ¿ثر طریقے سے کم کیا جاسکتا ہے: وزیر اعلیٰ
بہت ضروری ہونے پر ہی لوگ گھر سے باہرنکلیں ، باہر نکلتے وقت

تمام ضرورتمندوں کو اناج فراہم کر ایا جائے: وزیر اعلیٰ
جن کے پاس راشن کارڈ نہیںہے
 ان کے راشن کارڈ فوراً بنائیںجائیںاور راشن فراہم کرایا جائے
اسپتالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ، وقتا ًفوقتا ًان کا سینٹائزین بھی کرایا جائے
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کووڈ 19-کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سبھی ضلع مجسٹریٹوں ، پولیس سپرنٹنڈنٹ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ چیف میڈیکل افسر میڈیکل کالج کے پرنسپل میونسپل کمشنر مسلسل میٹنگیں کریں ۔یہ سبھی کوو ڈ- 19 کی روک تھام کے ضمن میں مثبت کارروائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ایکشن پلان بنا کر کووڈ19- کے پھیلاو ¿ کوروکا جا سکتا ہے ۔ڈور -ٹو- ڈور سروے ،کانٹیکٹ ٹریسنگ ، کومپیٹنٹ سرویلانس ، زیادہ سے زیادہ ریپڈ انٹیجن ٹیسٹنگ سے کووڈ۔19 کی شرح اموات کو مو ¿ثر طریقے سے کم کیا جاسکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مدعو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ان -لاک نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ بتایا جائے کہ انہیں گھر سے باہر نہیں جانا چاہئے جب تک بہت ضروری نہ ہو۔گھر سے باہر ہونے پر ماسک ضرور لگائیں اورشوسل ڈسٹینسنگ پر عمل کریں ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبھی ضرورتمندوں کو اناج فراہم کرایا جائے ، جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہیں ان کے راشن کارڈ فوراً بنائے جائیں اور راشن فراہم کرایا جائے ۔ سبھی اضلاع میں کووڈ اور نان کووڈاسپتالوں میں تمام ضروری سہولیات کے ساتھ ڈاکٹر اور دوائی کی موجودگی کویقینی بنایا جائے۔ نیز اسپتالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ، وقتاً فوقتا ان کو سینٹائز بھی کرایا جائے ۔اسپتالوں میں ایمبولینسوں کے ساتھ وہیل چیئر ، اسٹریچر اور آکسیجن کی فراہمی ہر حالت میں یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ منریگا کے تحت لوگوں کو روزگارملے، اس کے لئے مو اضعات میںمنادی کرائی جائے تاکہ روزگار کی تلا ش کر رہے لوگوں کو کام مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار مل سکے اس کے لیے زراعت ، آبپاشی ، باغبانی وغیرہ محکمے روزگار فراہم کرانے کا لائحہ عمل تیار کر لیں۔ زیا دہ سے زیا دہ لو گوں کو زراعت ، فوڈ پروسیسنگ ، ایم ایس ایم ای وغیرہ کے توسط سے روزگار فراہم کر اتے ہوئے ریاست کی تعمیر نوکی جاسکتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیہی ترقیات ، پنچایت راج ، محکمہ شہری ترقیات کے ذریعہ صاف صفائی ، سینٹائزیشن اور فاگنگ کا کام مسلسل جاری رکھا جائے۔ لوگوں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کرائی جائے ۔ اسی طرح طبی تعلیم اور محکمہ صحت یہ یقینی بنالیں کہ سبھی سینئر ڈاکٹر راو ¿نڈ پر رہیں۔ پیرامیڈیکس وقتاً فوقتاً مریضوں کا معائنہ کرتے رہیں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کروناسے جنگ کے لیے سبھی کو سوشل ڈسٹنسنگ ، لازماً ما سک کا استعمال ،بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنا، بھیڑ جمع نہ کرنا جیسے ضوابط پرخود ہی عمل آوری کو یقینی بنانا ہوگا ، اس سے کورونا کے پھیلاو ¿ کو روکنے میں کا فی مدد ملے گی ۔ وقفہ وقفہ پرہاتھوں کو صابن سے دھونے اور سینیٹائزر کا استعمال کرنے سے بھی اس پر کا فی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔کورونا خلا ف جنگ میں ہم سب کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
اس موقع پروزیرریاست برائے صحت جناب اتل گرگ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،بنیادی سہولیات اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن،ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متّل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی،ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے،وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب ایس پی گوئل ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چتر ویدی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری سنجے پر ساد ، پرنسپل سکریٹر مویشی پر وری جناب بھوونیش، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب آلو ک کمار اور ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی