مسافروں کو ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں سے آمد ورفت میں دشواری نہ ہو

 



وزیر اعلیٰ نے گھر گھر جاکرسرویلانس کرتے ہوئے ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دی
مہم کے دوران صفائی اور سینٹائزیشن کی کارروائی کی جائے

  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی کہ 10 ، 11 اور 12جولائی 2020کوریاست بھر میںخصوصی صفائی مہم میں وسیع پیمانے پر گھر گھرسرویلانس کرتے ہوئے ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 اور دیگر متعدی امراض پر قابو پانے اور صحت سے متعلق بیدار کرنے کے مقصد سے چلائی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران صاف صفائی اورسیٹائزیشن کو وسیع پیمانے پر اپنایا جائے۔ اس سے انفکشن پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سبھی انچارج وزراءاپنے اپنے اضلاع میںصاف صفائی کی خصوصی مہم کی نگرانی کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ شہری ترقیات ، محکمہ دیہی ترقیات اور پنچایتی راج اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے صاف صفائی کی خصوصی مہم چلائی جائے۔ مہم کے دوران ، اینٹی لاروا کیمیکل کا چھڑکاو ¿ اورفاگنگ کی جائے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ترجیحات کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے۔
ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کے لئے مستقل کوششوں پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ لیب ٹیکنیشن کی تعداد بڑھا ئی جائے۔ مہم کے دوران ،یومیہ 15 ہزار سے زیادہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے توسط سے جانچ کی موثر کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرویلانس ٹیم اور ایمبولینس سروس کے مابین بہتر تال میل ہونا چاہئے تاکہ ضرورت پڑنے پر مریض کو فوری علاج کے لئے اسپتال بھیجا جاسکے۔ انہوں نے مشن موڈ پر میڈیکل اسکریننگ ، نگرانی کے کام اورریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلی نے کانپور شہر ، جھانسی اور وارانسی کے طبی نظام کو مستحکم بنانے کے لئے طبی ماہرین بھیجنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں بھیجے گئے ماہر ڈاکٹروں کی میڈیکل ٹیم متعلقہ اضلاع میں صحت خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کریں گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے 10 جولائی 2020 کی رات 10بجے سے 13 جولائی 2020 کو صبح 05 بجے کی مدت میںپولیس کے ذریعہ موثر پیٹرولنگ کی جائے۔ مجسٹریٹ اور پولیس افسران کے ذریعہ مشترکہ دورہ کیا جائے۔ پولیس ٹیموں اور پی آر وی 112 کے ذریعہ گشت کرکے بندوبست کا سختی سے عمل یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معینہ تجاویز کے مطابق صنعتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔منریگا سمیت سبھی بڑے تعمیراتی کام ، جیسے ایکسپریس وے ، بڑے پل اور سڑکوںوغیرہ کا تعمیری کام ، جسب سابق جاری رہیں گے۔ ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پرآمد رفت رہے گی۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مسافروں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لئے بس کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے کووڈ 19 اورمتعدی امراض کی روک تھام کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر بیداری پروگرام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایڈریس سسٹم کے ذریعے عوامی مقامات پر عوام کوبیدار کیا جائے۔ عوام کو ماسک کے استعمال ،سوشل ڈسٹنسنگ کو اپنانے اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کے بارے میں وسیع پیمانے پربیدار کیا جائے۔
اس موقع پروزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ،ڈائرکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ،ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ،پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب سنجے پر ساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار اوردیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی