اس اسکیم سے چمکی خواتین کی قسمت


 




 

 



سولر لیمپ اسکیم کی گزربسر مشن کے تحت
 اترپردیش کی 700خود امداد گروپ کی خواتین سولر اسمارٹ شاپ کھولکر خود کفیل بنیں:
-شیلیندر دیویدی
-لکھنو 
حکومت ہند کی نئی اور قابل تجدید توانائی وزارت اور آئی آئی ٹی-ممبئی اے ای ای ایس ایل، اترپردیش ریاست دیہی گزربسر مشن کے تحت دیہی علاقوں میں مقیم خواتین کو گزربسر دلانے کےلئے 70لاکھ اسٹڈی سولر لیمپ اسکیم کا کام اترپردیش کے 30ضلعوں کے 75بلاکوں میں کیا جا رہا ہے۔ یہ اطلاع اترپردیش کے سینئر پروجیکٹ منیجر جناب شیلیندر دیویدی نے دی۔
جناب دیویدی نے بتایاکہ یہ اسکیم ہندوستانی کے پانچ ریاستوں:اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، اوڈیسہ اور آسام میں نافذ کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت پانچ ریاستوں میں 70لاکھ اسٹڈی سولر لیمپ درجہ 1سے12تک کے دیہی بچوں کو دیا جا رہا ہے۔ اس لیمپ کی قیمت 700روپئے ہے لیکن حکومت سبسڈی پر بچوں کو محض 100روپئے میں دے رہی ہے اور اس 100روپئے سے خواتین کو روزگار مل رہا ہے۔ جو خواتین لیمپ کی اسیمبلنگ کرتی ہیں، ان کو 12روپئے فی لیمپ ملتا ہے اور جو خواتین لیمپ اسکول میں تقسیم کرتی ہیں، ان کو فی لیمپ 17روپئے ملتا ہے اور جو خواتین ایک سال تک کی وارنٹی کے وقت ری-پیرنگ کرتی ہیں، ان کو 4000روپئے فی ماہ دئے جا رہے ہیں۔ ان سبھی کاموں میں گروپ کی 5000خواتین روزگار سے وابستہ ہےں،جو کی ہر مہینے 5000سے 10000روپئے تک آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔
اترپردیش کے 30ضلعوں کے 75بلاکوں میں 34لاکھ بچوں کو اسٹڈی سولر لیمپ دیا جانا ہے۔ اس کے مقابلے ابھی تک 28لاکھ بچوں کو اسٹڈی سولر لیمپوں کی تقسیم کی گئی ہے۔ اس ضمن میں 700خواتین نے سولر اسمارٹ شاپ کھولکر خود کفیل کے زمرہ میں شامل ہوئیں۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی