اے ایم یو ملازم محمد وسیم صدیقی کا مختصر علالت کے بعد انتقال



علی گاڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ نباتیات کی لائبریری کے پروفیشنل اسسٹنٹ مسٹر محمد وسیم صدیقی کا گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر ۳۵سال تھی۔ انھیں یونیورسٹی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہیں۔
  مظفر نگر (اترپردیش) کے سیکری گاو ¿ں میں 1967 ءمیں پیدا ہونے والے محمد وسیم صدیقی نے بی اے، ایم اے اور بیچلر آف لائبریری سائنس کی پڑھائی اے ایم یو سے ہی کی ۔ 1997 ءمیں انھوں نے مولانا آزاد لائبریری، اے ایم یو میں سیمی پروفیشنل اسسٹنٹ کے عہدے پر ملازمت شروع کی اور ترقی پاکر پروفیشنل اسسٹنٹ ہوگئے۔ 
 اسی اثناءشعبہ ¿ نباتیات میں صدر شعبہ پروفیسر نفیس احمد خاں کی صدارت میں ایک تعزیتی جلسہ ہوا جس میں محمد وسیم صدیقی مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور غمزدہ کنبہ کے لئے صبر و سکون کی دعا کی گئی۔ پروفیسر نفیس احمد خاں نے کہاکہ مرحوم صدیقی نے اپنی ڈیوٹی ہمیشہ تندہی سے انجام دی ۔ وہ اپنی خوش مزاجی کے باعث سبھی میں بے حد مقبول تھے۔ 


 سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز کے انگریزی رسالے ”ویمن اینڈ سوسائٹی“ کے خصوصی شمارے کا اجراء9جولائی کو
علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز نے اپنے مو ¿قر انگریزی رسالے ”ویمن اینڈ سوسائٹی“ کو از سرِ نو شروع کیا ہے اور ایک خصوصی شمارہ’ حاشیہ کی خواتین کے مسائل ‘پر شائع کیا ہے، جس کا آن لائن اجراءوائس چانسلر پروفیسر طارق منصور 9جولائی کو صبح گیارہ بجے کریں گے۔ 
 سنٹر کی ڈائرکٹر پروفیسر عذرا موسوی نے بتایا کہ اس شمارہ میں تحقیقی مضامین، فیلڈ سروے اور کتابوں پر تبصرے شامل ہیں۔ آن لائن رسم اجراءتقریب میں پروفیسر عذرا موسوی سمیت دیگر اسکالرس اظہار خیال کریں گے۔ سنٹر کی بانی ڈائرکٹر پروفیسر ذکیہ صدیقی بھی خطاب کریں گی جب کہ پروفیسر نثار احمد خاں (ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز) اظہار تشکر کریں گے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی