لکھنو
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں کیپٹن منوج کمار پانڈے اتر پردیش سینیک اسکول کے ڈائمنڈ جبلی 2020-21 کے افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مادر وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے سبھی شہید فوجیوں کوکروڑوں سلام پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان فوجیوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے خود کو قربان کردیا۔ انہوں نے اسکول کے ڈائمنڈ جبلی پروگرام کے افتتاح کے موقع پر اسکول کے طلباء،طالبات اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پورے سال چلنے والے سبھی پروگراموں کے لئے مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سمپورنانند جو اتر پردیش سینک اسکول کے معمار تھے ، کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی ملک میں اس پہلے سینیک اسکول کا سنگ بنیادسال 1960 میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج سینک اسکول مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اترپردیش کا یہ سینک اسکول مختلف شعبوں میں نئی مثال قائم کررہا ہے۔ دفاع ، انتظامیہ ، طب ،سوشل خدمات کے شعبوں میں بہترین افسران اور اچھے سپاہی دے کر ہم سب کو فخرکا احساس کرا رہا ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ماں کا قرض اور مادر وطن کا قرض کبھی نہیں چکایا جاسکتا۔ اسے سبھی کو ہمیشہ چکانا ہوگا۔ برسراقتدار آنے کے بعد ریاستی حکومت سینک اسکول کے لئے کچھ کرنا چاہتی تھی۔ لہذا یہاں لڑکیوں کو داخلے کے انتظامات کیے گئے۔ ریاستی حکومت لڑکوں اور لڑکیوں میں تفریق نہیں کرے گی بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں ان کی حصہ داری کے ذریعہ حفاظت ، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ریاستی حکومت ہر سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ آج سینیک اسکول میں لڑکیوں کے داخلے کا تیسرا سیشن چل رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد سے ، انہیں اترپردیش سینیک اسکول کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ ان کے دل میں ہے۔ اسی ضمن میں ان کی صلاحیت کی توسیع کی کارروائی کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جانی چاہئے کہ جب سال 2021 میں ڈائمنڈ جبلی کے اختتامی پروگرام کا انعقاد کیا جائے تو اس میں صدر جمہوریہ کو مدعو کیا جائے۔ انہوں نے پروگرام میں موجود ملک کی دفاعی دستوں میں بہت سے عہدوں پر فائز فوجیوں اور افسران کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی موجودگی ہر ایک کو فخرکا احساس کراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینک اسکول نے ملک کو بہت سی شخصیات عطا کیں۔ ملک کی حفاظت کے عظیم مہم کایہ سینک اسکول حصہ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل کہاں لے جانا چاہتے ہیں ، اگر فیصلہ کرنا ہے تو اس کا اندازہ اس ملک کے نوجوانوں کے جذبات کو دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔ نوجوانوں کی زندگی میں نظم و ضبط بہت ضروری ہے۔ سینک اسکول اس کا مستحکم وسیلہ بن سکتا ہے۔ لہذا ہمیں ترجیحی بنیاد پر سینک اسکول کی چین کو آگے بڑھانا چاہئے۔
وزیر اعلی نے کووڈ19 کے باوجود اس پروگرام کے انعقاد پر اترپردیش سینیک اسکول کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اگرچہ یہ پروگرام اتنا شاندار نہیں ہو پا رہا ہے ، لیکن بہت سارے طلبا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے توسط سے اس پروگرام سے جڑے ہوے ہیں۔
ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ نے سینیک اسکول انتظامیہ کو یقین دلایا کہ ملک میں اس پہلے سینک اسکول کی ہمہ جہت ترقی کی جانب کسی بھی قسم کی کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ نہ ہی کسی قسم کی کوتاہی برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اس کے سبھی کاموں کو ترجیحی بنیاد پر جائزہ لیں گے تاکہ یہ سینک اسکول ملک کے لئے ایک ماڈل بن سکے۔ اس کی ترقی کے لئے جو بھی منصوبے انتظامیہ سطح پرپیش ہوں گے ریاستی حکومت اس میں پوری مدد کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق اور موجودہ فوجی جو سینک اسکول سے باہر آئے ہیں ، انتظامی نظام سے وابستہ افسران اور سماجی کارکن ، سب کو اس جذبے کے ساتھ اس سینیک اسکول میں شامل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک کڑی کے طور پر شامل ہوں تاکہ ہم قومی سلامتی ، سوشل خدمات یا کسی بھی قسم کے آفات کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہوسکیں۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سینک اسکول کیمپس پہنچے اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کیمپس میں شجر کاری بھی کی۔ پروگرام کے دوران ، انہوں نے ڈائمنڈ جبلی کا لوگو بھی جاری کیا۔ انہوں نے اس موقع پر محکمہ ڈاک کے ذریعہ جاری کردہ ایک خصوصی کور کی نقاب کشائی بھی کی۔ پروگرام کے اختتام پر ، وزیر اعلی کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایک لوگو بھی پیش کیا گیا۔
پروگرام کو نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے بھی خطاب کیا۔جبکہ وزیر مملکت برائے ثانوی تعلیم محترمہ گلاب دیوی نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ،منطقائی کمشنر لکھنو ¿ جناب مکیش میشرم ، سینیک اسکول کے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل ادئے پرتاپ سنگھ ، اتر پردیش ریاستی آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر لیفٹیننٹ جنرل رویندر پرتاپ شاہی سمیت انتظامیہ و حکومت کے اعلی افسران اور سینک اسکول کے طلبائ، اساتذہ وغیرہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کیپٹن منوج کمار پانڈے سینک اسکول ڈائمنڈ جبلی 2020-21 کی افتتاحی تقریب کو خطاب کیا
وزیراعلیٰ نے سینک اسکول کیمپس میں شجر کاری کی