ایم ایس سی (بایو کیمسٹری) کے پانچ طلبہ و طالبات کا امریکی تجربہ گاہوں میںمختصر مدتی ریسرچ کے لئے انتخاب

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لائف سائنسز کے ایم ایس سی (بایو کیمسٹری) کے پانچ طلبہ و طالبات کو امریکہ کی نامور سائنسی تجربہ گاہوں میں دو مہینے کے لئے ریسرچ کی خاطر بین الاقوامی فیلوشپ سے نوازا گیا ہے۔ 
 بایو کیمسٹری شعبہ کے سربراہ پروفیسر محمد تابش نے بتایا کہ انم عثمانی، عِفرہ فرید، عروبہ عاصم اور سِدرہ حسن کو گریٹر شکاگو (امریکہ) کی اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن کی فیلوشپ اور فیصل جمال کو کھورانہ فیلوشپ حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن کی ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عمران احمد کا بطور خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ فیلوشپ سے نوجوان محققین کے لئے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی