وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کوجھنڈی دکھاکر روانہ کیا


وزیر اعلیٰ نے 06 بس اسٹیشنوں کو معنون اور 07 بس

 اسٹیشنوں کا سنگ بنیاد رکھا

 

  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اترپردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 06 بس اسٹیشنوں کو عوام کو معنون اور 07 بس اسٹیشنوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے نو تعمیر بس اسٹیشنوں نیمشرانے (سیتا پور) ، چتر کوٹ(چترکوٹ) ، بس شیلٹر رودھولی (بستی) ، بس شیلٹر منکا پور (گونڈہ) ، بس اسٹیشن ڈیبائی (بلندشہر) ، اودھ بس اسٹیشن ایودھیا مارگ (لکھنو ¿) کو عوام کو معنون اورگورسہائے گنج (قنوج) ، بس اسٹیشن جالون (جالون) ، بس اسٹیشن کانٹھ (مراد آباد) ، بس اسٹیشن دیبیا پور (اوریا) ، بس اسٹیشن علی گنج (ایٹہ) ، بس اسٹیشن بدلا پور (جون پور) ، بس اسٹیشن چائل (کوشامبی)کا سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعلیٰ نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت عوام کو جدید سہولیات سے آراستہ ٹرانسپورٹ سہولیات مہیا کرارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے کووڈ19 کے دوران خود کو ثابت کیا ہے۔ کیوں کہ عام دنوں میں ہر فرد اور ادارے اپنا کام کرسکتے ہیں ، لیکن آفات اور چیلنجوں سے سامنا کرتے ہوئے نتیجہ دے پانا یہ کسی بھی ادارے کے لئے ایک بہت بڑی کسوٹی ہے اوراس کسوٹی پر ٹرانسپورٹ کارپوریشن کھرا اترا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19 کو لیکر جب لاک ڈاو ¿ن کی کارروائی شروع ہوئی تھی تب ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے آفات میں مزدوروں / کارکنوں کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے جو کام کیا ہے وہ نہایت قابل تعریف ہے۔ صرف 48 گھنٹوں میں ساڑھے تین سے چار لاکھ افراد کو باحفاظت منزل تک پہنچانے کا کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان کے کوٹا میں ریاست کے طلبا مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرتے ہیں جن کی باحفاظت وطن واپسی ٹرانسپور ٹ کارپوریشن نے کرایا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش خصوصی شرمک ٹرینوں کے چلانے کے لئے وزیر اعظم اور ریلوے کے وزیر کاشکرگزار ہوں۔ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے کارکنوں اورمزدوروں کو اسٹیشنوں سے باحفاظت منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے بسوں کی خدمات فراہم کیں ، جس نے ریاست کے تقریبا 35 لاکھ مزدوروں کو خدمات فراہم کیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے لوگوں کی توقعات کے مطابق بس اڈوں کو بھی ہوائی اڈوں کی طرز پرفروغ کرنے کا کام کیا۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ (آزاد چارج)جناب اشوک کٹاریہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ترغیب سے اترپردیش ٹرانسپورٹ محکمہ اور اتر پردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مسلسل نئی جہتیں طے کررہا ہے۔
اترپردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب راج شیکھرنے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ جناب کوشل کشور ، ایم ایل اے جناب اویناش تریویدی ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، پرنسپل سکریٹری ٹرانسپورٹ جناب آر کے سنگھ ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی