مولانا قمر سبطین اخلاق حسنہ کےحامل تھے :مولانا سیف عبا س

 




لکھنؤ.مولانا قمر سبطین (گھوسی ،مئو) کے انتقال پر ملال پر تعزیتی پیغام میں خاندان اجتھاد کے نوجوان عالم دین مولانا سید سیف عبا س نقوی نے کہاکہ مولانا قمر سبطین مرحوم و مغفور بہترین اور اعلیٰ شخصیت کے حامل تھے۔جو بھی آپ سے ملاقات کرتا آپ کا ہو کر رہا جا تا مولاناسبطین مرحوم اخلاق حسنہ کے حامل تھے ۔ ان کی شخصیت میں ملنساری ، خوش مزاجی، تدریسی امور میں ماہر اور بے لوث خدمت ادارہ و دین کرنے والی تھی۔
مولانا سیف عبا س نقوی نے مزید کہا کہ مولانا قمر سبطین مرحوم کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا اس کو پر کرنا بہت مشکل ہے ۔ مولانا سبطین مرحوم دفتری امور اور آفیشیل پروگرام اور نظم و نسق کام کو ذمہ داری کے ساتھ اور بحسن و خوبی انجام دینے ماہر تھے۔ پروردگارعالم بحق معصومین علیہم السلام مرحوم کی مغفرت فرمائے اور غمزدہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی