’ہر گھر نل‘اسکیم ریاستی حکومت کی ترجیح:وزیر اعلیٰ


’جل جیون مشن‘کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر برائے آبی طاقت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ

 

  لکھنو ¿:08 جولائی2020
 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ’جل جیون مشن‘کے تحت ’ہر گھر نل‘ اسکیم 2022 تک 04 مرحلوںمیںمکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان 04 مراحل میں بندیل کھنڈ ، ونڈ ھ علاقہ ، ارسنک / فلورائڈ اور جے ای / اے ای ایس سے متاثرہ علاقے شامل ہیں۔ ان سبھی مراحل کے تحت ’جل جیون مشن‘ کے پروگرام ایک ساتھ عمل میں لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موثر رہنمائی کے تحت چلائی جانے والی ’ہر گھر نل‘ اسکیم ریاستی حکومت کی ترجیح ہے۔ ترقی اور خوشحالی کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر’جل جیون مشن‘ کے سلسلہ میں مرکزی وزیر برائے آبی طاقت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 30 جون 2020 کو بندیل کھنڈ علاقے کے جھانسی ، للت پور اور مہوبہ اضلاع کے 12 دیہی پائپ پینے کے پانی پرجیکٹوں کے تعمیری کاموں کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔ باقی 04 اضلاع کی تعمیراتی کام بھی جلد شروع ہوجائےں گے۔ اس کے ساتھ ہی وندھ علاقے کے ضلع مرزاپور اور سونبھدر اضلاع میں تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کے لئے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ آرسنک / فلورائڈ اور جے ای /اے ای ایس متاثرہ علاقوں میں ڈی پی آر کی کارروائی کی جارہی ہے۔ اوپن ٹینڈر کے ذریعے اعلی معیاروالی ایجنسیوں کے انتخاب کے ذریعے تعمیراتی کام کرائے جائیں گے۔
 وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہند میں وزارت آبی طاقت کی تشکیل کئے جانے کے مطابق ہی ریاست میں بھی وزارت آبی طاقت تشکیل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ’کلین انڈیا مشن‘ کی طرز پر ، ’ جل جیون مشن ‘ کے پروگرام اور منصوبوں کو مشن موڈ میں چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ’جل جیون مشن‘کی اسکیموں کے اہداف کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے سلسلے میں ہر ماہ ان کی سطح سے بھی جائزہ میٹنگ کی جائے گی۔
 مرکزی وزیر برائے آبی طاقت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ وزیر اعظم نے سال 2024 تک ’ہر گھر نل‘ اسکیم کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا تھا ، جسے 2022 تک مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اترپردیش میں اس کی کامیابی کے لئے پابندی وقت کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے ، جس کے لئے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مضبوط قیادت میں ، اتر پردیش ’ہر گھر نل‘ اسکیم کے ہدف کے حصول میں کامیاب ہوگا۔
 اس موقع پر ریاستی وزیر آبی طاقت ڈاکٹر مہیندر سنگھ ، مرکزی سکریٹری برائے وزارت آبی طاقت جناب پرمیشورن ا یئر ، مرکزی ایڈیشنل سکریٹری برائے آبی طاقت جناب بھارت لال ، پرنسپل سکریٹری نمامی گنگے اور دیہی آبی وسائل جناب انوراگ شریواستو ، ایڈیشنل چیف سکریٹری آبپاشی جناب ٹی وینکٹیش ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی