پروفیسر وسیم احمد، فیکلٹی آف لائف سائنسز کے ڈین مقرر

 




علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ علم الحیوانات کے پروفیسر وسیم احمد کوفیکلٹی آف لائف سائنسز کا ڈین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار 26جولائی 2020ءسے 9اپریل 2022 ءتک ہوگی۔ 
 پروفیسر وسیم احمد ایک معروف نیماٹولوجسٹ ہیں اور انھیں تین دہائیوں پر محیط تحقیقی تجربہ حاصل ہے۔ پودوں کے نیماٹوڈ پر انھوں نے متعدد کتابیں تصنیف کی ہیں اور تحقیقی مضامین تحریر کئے ہیں۔ 


لاءسوسائٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس 25جولائی کو
علی گڑھ، : فیکلٹی آف لاء، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی لاءسوسائٹی ، ایم بی سی مینجمنٹ کنسلٹنٹس، سوئزرلینڈ کے اشتراک سے 25جولائی کو ’سول سوسائٹی اور عصرحاضر کے قانونی مسائل‘ موضوع پر ایک بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے۔ پروگرام سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ 
 وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کانفرنس کا افتتاح کریں گے، جب کہ مقررین میں ڈاکٹر میریو بورس (سی ای او، ایم بی سی مینجمنٹ کنسلٹنٹس)، ڈاکٹر شاد احمد خاں (یونیورسٹی آف بریمی، عمان)، مسٹر اِرمال بینو (انٹرنیشنل یونیورسٹی آف اسٹروگا، جمہوریہ شمالی مقدونیہ) اور ڈاکٹر فرڈیننڈ اِپِک (یونیورسٹی آف بریمی) شامل ہیں۔ 
 کانفرنس کے ڈائرکٹر پروفیسر شکیل احمد صمدانی (ڈین، فیکلٹی آف لائ) نے بتایا کہ کانفرنس میں سول سوسائٹی کو درپیش قانونی مسائل پر گفتگو ہوگی۔ لاءسوسائٹی کے سکریٹری عبداللہ صمدانی نے شرکاءسے درخواست کی کہ وہ پروگرام شروع ہونے سے کم از کم دس منٹ قبل آن لائن مربوط ہوجائیں۔ 


اے ایم یو کے ’مرکز تفاہم بین المذاہب‘ کو داراشکوہ کے نام پر موسوم کرنے کی تجویز
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)نے اپنے ”مرکز تفاہم بین المذاہب‘ ‘کا نام تبدیل کرکے ’‘داراشکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ“ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مغل شہزادہ دارا شکوہ نے مختلف مذاہب و ادیان کے پیروکاروں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ 
 اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے اس سلسلہ میں کہا ”مرکز کی مزید ترقی کے لئے اے ایم یو، وزارت فروغ انسانی وسائل، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اور وزارت اقلیتی امور کو ایک تجویز پیش کررہا ہے“۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی