زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا نے قومی صحت مشن ک ایڈیشنل مشن ڈائرکٹر، آئی اے ایس ہیرالال کو ’رجت کی بوندےں قومی آبی انعام‘ کو دیا۔ زرعی پیداوار کمشنر نے بتایاکہ نیر فاو ¿نڈیشن کے ذریعہ دیا جانے والے یہ انعام پانی اور ماحولیات کے شعبہ میں خاص کارکردگی کےلئے ہر سال دیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جناب ہیرالال کو یہ انعام باندہ کا ضلع مجسٹریٹ رہتے ہوئے روایتی آبی وسائل کی ترقی اور پانی کے تئیں عوامی بیداری پھیلانے کےلئے دیا گیا ہے۔ جناب ہیرالال کے علاوہ ماحولیات، آلودگی اور آبی بحران جیسے مسائل جیسے مسائل کے تصفیہ کی سمت میں قابل ذکر کارکردگی کےلئے جناب اتُل پٹیریا(دینک جاگرن-نئی دہلی)، محترمہ نیلم دکشت (مہاراشٹر)، سنت بلبیر سنگھ سینچے وال (پنجاب) شیو پوجن اوستھی (مدھیہ پردیش) ونود کمار میلانا(راجستھان) اور اوما شنکر پانڈے(اترپردیش کو بھی گیا گیا ہے۔
جناب ہیرالال نے انعام حاصل کرنے کے بعد کہاکہ جس طرح ہر سال آبی بحران کی شکل مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، سطحی اور زیر زمین پانی آلودہ ہو رہا ہے نیز چھوٹی اور برسانی ندیاں آلودگی کا شکار ہو کر ختم ہونے کی کگار پر ہیں۔ یہ مستقبل کےلئے اچھی علامت نہیں ہے۔ پانی کو محفوظ کرنے، قدرتی آبی وسائل کو محفوظ کرتے ہوئے انکو آلودگی سے بچانے نیز ندیوں کو دوبارہ زندگی بخشنے کی کوششوں کو مزید فعال بنانے کی اسد ضرورت ہے۔
انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاستی حکومت نے اس سمت میں قابل ذکر کام کیا ہے، جس میں سے بندیل کھنڈ ہر گھر میں نل سے جل جیسی اسکیم اہم ہے۔ حکومت کی ان کاششوں میں عوامی حصّہ داری بڑھائے جانے کی بہت ضرورت ہے۔