پروفیسر بابو بخش منصوری نے ایم ایس ایم ای شعبہ پر آن لائن خطبہ دیا

 


 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس کالج میں کامرس کے استاد پروفیسر بابو بخش منصوری نے دون یونیورسٹی، دہرہ دون کے اسکول آف مینجمنٹ کی جانب سے ’کووِڈ-19 کے بعد ایم ایس ایم ای کا فروغ اور امکانات‘ موضوع پر منعقدہ آن لائن پروگرام سے خطاب کیا۔ پروفیسر منصوری نے کہا کہ حکومت ہند ’خود کفیل ہندوستان مہم‘ کے تحت ایم ایس ایم ای کے فروغ اور اس شعبہ کی بہبود پرخاص توجہ دے رہی ہے اور اس سے معیشت کو درست کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے ایم ایس ایم ای شعبہ کی موجودہ حالت اور اس کی بہتری کے امکانات سے متعلق کئی تجاویز پر گفتگو کی۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی