لکھنو
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیسٹنگ صلاحیت میں مسلسل اضافہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ صلاحیت کو بڑھا کر 40000 یومیہ کیا جائے۔آر ٹی پی سی آر طریقہ کار سے یومیہ 30000 ٹیسٹ اور ٹرو نٹ نیز ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے توسط سے یومیہ 10ہزار ٹیسٹ کرائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرحلے میں غفلت برتنے کی وجہ سے انفکشن کے پھیلاو ¿ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا انفکشن سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ضلع کانپورشہر ، جھانسی اور وارانسی میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ان اضلاع میں انفکشن کی صورتحال کے پیش نظر خصوصی احتیاط ضروری ہے۔ انہوں نے زیادہ انفکشن والے اضلاع کے کووڈ اسپتالوں میں بیڈوں کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا سے بچاو ¿ کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے۔ لوگوں کو ماسک کے استعمال ، سوشل ڈسٹنسنگ کو اپنانے اور ضروری نہ ہو تو گھر سے باہر نہ نکلنے کے بارے میں بیدار کیا جائے۔ اس کے لئے ، لوگوں کو مختلف ذرائع جیسے پوسٹر ، بینر اور عوامی ایڈریس سسٹم سمیت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے بیدار کرنے کے لئے کارروائی کی جائے۔ کووڈ19 انفکشن سے میڈیکل ٹیم کو محفوظ رکھنے کے لئے تربیتی پروگراموں کو جاری رکھا جائے۔ پولیس اور پی اے سی اہلکاروں کو انفکشن سے بچانے کے لئے سبھی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے۔
اس موقع پروزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ،ڈائرکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ،ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترودی ،پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب سنجے پر ساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار اور ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔