وزیر جل شکتی نے بہرائچ، شراوستی، بلرامپور، گونڈہ، بارہ بنکی اور  سیتاپور کے سیلاب زدہ علاقوں کو فضائی معائنہ کیا

 



اترپردیش کے وزیر جل شکتی، آبپاشی اور آبی وسائل، سیلاب کنٹرول، چھوٹی آبپاشی، نمامی گنگے اور دیہی پانی کی فراہمی ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آج دیویپاٹن منطقہ کے بہرائچ، شراوستی اور گونڈہ نیز بارہ بنکی اور سیتاپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔ اس کے قبل انہوںنے ضلع بلرامپور کا دورہ کر سیلاب سے بچاو ¿ کے واسطے باندھوں پر کرائے گئے تعمیراتی کاموں کا موقع معائنہ کیا اور افسران کو ممکنہ سیلاب سے بچاو ¿ کےلئے تمام تر تیاریاں پورا کرنے کی ہدایت دی۔
ضلع بلرامپور کے معائنہ کے بعد ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے سرکٹ ہاو ¿س گونڈہ میں کمشنر، ڈی آئی جی، ضلع مجسٹریٹ اور دیگر محکمہ جاتی افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے ان کے ضلع گونڈہ میںسیلاب متاثرہ علاقوں میںکی گئی تیاریوں ، انتظامات اور کرائے جا رہے کاموں وغیرہ کے ضمن میں تفصیلی جائزہ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں وزیر جل شکتی نے اس بات پر خصوصی توجہ دینے کو کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں جانی نقصان نہ ہونے پائے۔ انہوںنے سریو پروجیکٹ کا کام جلد مکمل کرانے کےلئے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ دسمبر کے آخر تک پروجیکٹ کو پورا کیا جائے۔میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے بتایاکہ سریو نہر پروجیکٹ کے تحت زمین کو تحویل میںلینے کا کام جلد پورا کراکر پروجیکٹ کا کام مکمل کر لیا جائےگا۔ وزیر موصوف نے کمشنر دیویپاٹن منطقہ کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متعلق منطقہ کے اضلاع کی یومیہ رپورٹ انہیں فراہم کرائی جائے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی