شیعہ پرسنل لاء بورڈ قدیم کا وفد حکومت کے ذمہ داران سے ملاقات کرے گا


 


ممبر سازی مہم میں تیز ی مسلم مسائل کوتل کرنے کی سمت قدم


لکھنؤ:1 شیعہ پرسنل لاء بورڈ قد میم کی ممبر سازی مہم میں اتر پردیش اور دیگر مقامات پر تیزی آگئی ہے۔ محمد معید خاں نے نمبر سازی مہم میں تیزی کر بورڈ کوسلم مسائل کوحل کرنے کی سمت قدم اٹھانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد شیعہ پرسنل لاء بورڈ قدر میم کا ایک وفد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذمہ داران سے ملاقات کر کے مسلم مسائل کوحل کرنے پر زور دے گا ۔ مگر معید خاں نے کہا کہ شیعہ پرسنل لاء بورڈ قدیم مسلمانوں کے ہر طبقہ خیال کے افراد کو ساتھ لے کر چلے گا ۔ اور متحدہ طور پر مسلمانوں کی معاشی تعلیمی سماجی اور سیاسی بد حالی کو دور کر نے کی کوشش کرے گا۔ جنرل سکریٹری مولاناعلی حسینی نے کہا کہ مسلمانوں کی اب تک یہ بد متی رہی ہے کہ مسلمانوں کو فرقوں اور نظریات میں تقسیم کر کے مسلم مسائل پر توجہ نہیں دی جا سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شیعہ پرسنل لاء بورڈ قدیم میں ہر فرقہ اور نظریات کے مسلمانوں کو شامل کر کے مسلمانوں کے متحدہ مسائل کوحل کرنے کی سخت اقدام کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ پرسنل لاء بورڈ قدیم مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں مسلمانوں کی نمائندگی تعلیمی پسماندگی معاشی بدحالی کو دور کرنے کی متحدہ اور منظم کوشش کرے گا۔ اور مسلمانوں کو ان کے حقوق دلانے کی جد و جہد کرے گا۔ اس موقع پر شبینہ خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں بڑی تعداد میں خواتین کو شامل ہونا چاہئے کہ مسلم خواتین کے مسائل حل کئے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلم خواتین بورڈ میں بڑی تعداد میں شامل ہوں گی تب ہی ان کے مسائل حل ہوسکیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی