یہاں ورچوئل پلیٹ فارم سے ہوگی درس و تدریس

 



اے ایم یو میں درس و تدریس کے لئے ورچوئل پلیٹ فارم کو اپنانے کا فیصلہ
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کے اساتذہ کے نام جاری ایک مکتوب میں کہا ہے کہ کووِڈ-19 کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنا ضروری ہے اور اے ایم یو میں درس و تدریس کے لئے جدید ٹکنالوجی پر مبنی ورچوئل پلیٹ فارم کا استعمال کیا جائے گا۔ اسی کڑی میں یونیورسٹی کے اساتذہ کے لئے عالمی معیار کے لرننگ مینجمنٹ سولیوشن (ایل ایم ایس) ”موڈل“ (Moodle) کی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے 400اساتذہ شامل ہوئے۔
 وائس چانسلر نے کہا ”ہم وقفہ وقفہ سے حالات کا جائزہ لیں گے اور ایسے فیصلے کریں گے جو طلبہ کے مفاد میں ہوں۔ ہم نے سبھی فیکلٹیوں میں موڈل لرننگ مینجمنٹ سولیوشن کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ، جو ایک عالمی معیار کا لرننگ مینجمنٹ سولیوشن ہے ۔ یہ بہت محفوظ و لچکدار ہے اور پوری دنیا میں اداروں کی درس و تدریس کی مختلف ضروریات کو بہتر طریقہ سے پورا کرتا ہے“۔ 
 وائس چانسلر نے اس کے ساتھ ہی سبھی سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کووِڈ-19 سے بچاو ¿ کے لئے سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطوں پر سختی سے عمل کریں، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال کریں، ہاتھوں کو صابن سے وقتاً فوقتاً دھوتے رہیں ، اشیاءکی سطح کو سینیٹائز کریں ، صفائی کا پورا دھیان رکھیں اور اس سلسلہ میں حکام کی طرف سے جاری ہدایات پر کاربند رہیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی