کووڈ سے جنگ کے لے یوگی حکومت ہوی کمربستہ

 



وزیراعلیٰ نے گھر -گھر میڈیکل اسکریننگ میں مشتبہ افراد کا سیمپل لیکر ٹیست کرانے کی ہدایت دی
آر ٹی پی سی آر تکنیک سے 30ہزار ٹیسٹ یومیہ، ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کے ذریعہ 15ہزار سے 20ہزار ٹیسٹ اور
ٹرونیٹ مشین سے 2ہزار ٹیسٹ یومیہ کیے جائیں
بغیر اثرات والے کووِڈ متاثرین مریضوں کو ایل-1کووِڈ اسپتالوں میں علاج کیا جائے
کانپورشہر، جھانسی اور متھرا میں خصوصی چوکسی برتنے کی ضرورت
جھانسی میں اسپیشل سکریٹری سطح کے نوڈل افسر اور محکمہئ صحت اور
 طبّی تعلیم محکمہ کے سینیئر افسران انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں موثر لائحہ عمل تیار کریں
ٹرین اور ہوائی جہاز سے آنے والے مسافروں کی
 میڈیکل اسکریننگ کی بہتر بندوبست کو یقینی بنایا جائے
دیہی اور شہری علاقوں میں سینیٹائیزیشن، فاگنگ اور
صاف-صفائی پر موثر کارروائی کیے جانے کی ہدایت
ہر گرام پنچایت میں سالڈ ویسٹ کیلئے کھاد کا گڑھا لازماً تیار کریں
محکمہئ صحت کے پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے صنعتی یونٹوں کو چلایا جائے
-لکھنؤ
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گھر گھر میڈیکل اسکریننگ میں مشتبہ اثرات والے لوگوں کا سیمپل لیکر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جانچ کے بعد بیمار پائے گئے لوگوں کے مناسب علاج کے بندوبست کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائشی گاہ پر مدعو ایک اعلا سطحی میٹنگ میں ان-لاک سسٹم کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کووِڈ-19سے بچاؤ ہی اس مرض کا علاج ہے۔ اس لئے ماسک کا استعمال اور سوشل ڈسٹینسنگ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے لوگوں کو کووِڈ-19کے بچاؤ سے متعلق مسلسل بیدارکرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اس کیلئے پبلک ایڈریس سسٹم، پوسٹر -بینر کے ساتھ-ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانکس میڈیا کا استعمال کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے ٹیسٹنگ صلاحیت میں مسلسل اضافہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آر ٹی پی سی آر تکنیک سے 30ہزار ٹیسٹ یومیہ، ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے توسط سے 15سے20ہزار ٹیسٹ یومیہ اور ٹرونیٹ مشین کے ذریعہ 2ہزار ٹیسٹ یومیہ کیے جائیں۔انہوں نے کووِد اسپتالوں میں بیڈ کی تعدادع میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بغیر اثرات والے کووِڈ مشتبہ مریضوں کو ایل-1کووِڈ اسپتالوں میں علاج کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ضلع کانپور شہر، جھانسی اور متھرا میں خصوصی چوکسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ضلع جھانسی میں اسپیشل سکریٹری لیول کے نوڈل افسر اور محکمہئ صحت اور طبّی تعلیم محکمہ کے سینئر افسران انفیکشن کو کنٹرول کرنے کا موثر لائحہ عمل تیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ انفیکشن کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹرین اور ہوائی جہاز سے آنے والے مسافروں کی میڈیکل اسکریننگ کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پولیس اور پی اے سی اہلکاروں کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کیلئے سبھی ضروری تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔
صفائی کو اپنی زندگی کا اہم جُز بنائے جانے پر زور دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صاف-صفائی متعدد بیماریوں سے لوگوں کو محفوظ رکھتی ہے۔ صفائی کے کاموں میں عوامی حصّہ داری کا اہم رول ہے۔ انہوں نے دیہی اور شہری علاقوں میں سینیٹائیزیشن، فاگنگ اور صفائی پر موثر عمل آوری کیے جانے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ کہیں بھی پانی جمع نہ ہو۔ صاف پینے کاپانی کیلئے پائپ ڈرنکنگ واٹر اسکیم پر موثر عمل آوری کی جائے۔ پینے کے پانی میں کلورین کی ٹیب لیٹ وغیرہ کا استعمال کیا جائے۔گرام پنچایتوں میں تیزی سے اجتماعی اجابت گھروں کی تعمیر کرائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہر گرام پنچایت میں سالڈ ویسٹ کیلئے کھاد کا گڑھا لازماً تیار کیا جائے۔ اس عمل سے جہاں ایک جانب گاؤں میں صاف-صفائی رہے گی، وہیں دوسری جانب کاشتکاروں کو بایو کھاد بھی ملے گی۔ انہوں نے ٹڈّی پر موثر کنٹرول کیلئے سبھی ضروری قدم اٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ کاشتکاروں کو کوئی نقصان نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ محکمہئ صحت کے پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے صنعتی یونٹوں کو چلایا جائے۔
اس موقع پر وزیرطبّی تعلیم جناب سریش کھنہ، وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری، بنیادی اور صنعتی ترقیات کمشنر جناب آلوک ٹنڈن، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو مِتّل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینکا کمار،وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب ایس پی گوئل، ڈی جی پی جناب ہتیش سی. اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبّی تعلیم جناب رجنیش دوبے، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچاتی راج جناب منوج کمار سنگھ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب سنجے پرساد، وزیراعلیٰ کے سکریٹری آلوک کمار اور ڈائرکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی