یوپی میں اب منی لاک ڈاون



وزیر اعلیٰ نے ان لاک بندوبست کا جائزہ لیا
  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر اب پیر سے جمعہ تک تمام دکانیںکھلی رہیں گی اور ہفتہ و اتوار کو بند رہیں گی۔ ہفتہ واربندی کے دوران تمام بازاروں کی صفائی ستھرائی اور سینٹائیزیشن کا خصوصی پروگرام چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی یو نٹیں بھی ہفتہ و اتوار کو خود سے صفائی کا کام کریں۔ کوڈ کے تمام اسپتالوں میں آکسیجن کی بلاتاخیر فراہمی کو یقینی بنائیں۔ یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ اسپتال میں آکسیجن کا بیک اپ 48 گھنٹوں کا موجودرہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ہ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے پیش نظر ایکسپریس. وے ، ڈیم ، پشتوں کی مرمت جیسے تعمیراتی کاموں کو معاشرتی فاصلے کے ساتھ جاری رکھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بارش کی وجہ سے کہیں بھی پانی جمع نہ ہو۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوویڈ۔19 کے پیش نظر اس کے تحفظ کے سلسلے میں وسیع نشر و اشاعت کی جائے ۔ لوگوں کو آگاہ کیا جائے کہ وہ ماسک کو اپنی زندگی کا ایک حصہ بنائیں اور وقتاً فوقتاًصابن سے ہاتھ دھوتے ر ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کوباور کرایا گیا کہ اب تک 77 ہزار ریونیو مواضعات میں صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی مہم چلاکر فاگنگ کی جارہی ہے ، جبکہ شہری علا قوں کے 9 ہزاروارڈوں میں بھی فاگنگ کی جاچکی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ گاو ¿ں کے پردھانوں سے بات چیت کے لئے خصوصی صفائی مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ کوبتایا گیا کہ کوویڈ۔19 کی روک تھام کے لئے ریاست بھر میں گھر گھر سروے کا کام کیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے ، جہاں ایک طرف لوگ کرونا کے بارے میں آگاہ ہو رہے ہیں ، وہیں دوسری طرف ، متاثرہ افراد کاعلاج بھی ہو رہا ہے ۔ انہوں نے ٹڈی جھنڈکے موثر کنٹرول کے لئے کیمیکلوں کے چھڑکنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے ٹیسٹنگ صلاحیت کو بڑھا کر 50 ہزار ٹیسٹ یومیہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے گورکھپور کے منطقائی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے منطقہ کے تمام اضلاع میں کووڈ۔19 کی مدد سے چلائی جانے والی مہم کی موثر نگرانی کریں۔ علامات کے بغیر مریضوں کو کووڈ 19 کے ایل 1 اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا جائے۔ انہوں نے کانپور ، دیوریا ، کشی نگر ، بلیا اور وارانسی اضلاع میں خصوصی نگرانی برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے گاو ¿ں اور وارڈ کی سطح پر آکسیمٹرس دستیاب کرائے گئے ہیں۔ ان کا استعمال کرونا سے نمٹنے میں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے وزیر صحت کو ہدایت دی کہ وہ تمام سی ایم او کے ساتھ بات چیت کریں۔ انہوں نے وزیر طبی تعلیم سے تمام میڈیکل کالجوں اور انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ بات چیت کرنے کو بھی کہا۔
 اس موقع پر وزیرطبی تعلیم جنا ب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقیات کمشنر جناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایت راج جناب منوج کمار سنگھ ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار اورڈائر کٹر اطلاعات جناب ششر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی