درسگاہ باقریہ میں تعزیتی جلسہ

 




لکھنو ۔درسگاہ باقریہ میںمولانا قمر سبطین کے انتقال پر ملال پر ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا ۔ پر وگرام کا آغا ز تلا وت کلام پاک سے شروع ہوا ۔ پروگرام کی صدارت صدر درسگاقریہ الحاج مظہر حسین کرتے ہوئے کہاکہ مولانا قمر سبطین مرحوم و مغفور بہترین اور اعلیٰ شخصیت کے حامل تھے۔جو بھی آپ سے ایک بار ملاقات کرتا آپ کے بہترین اخلاق و کر دار کا مداح ہو جاتا۔
منتظم مولانا محمد ترابی نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سبطین گھوسوی بہترین اخلاق کے مالک، ملنسار، خوش مزاج، مشفق و مہربان، تدریس میں ماہر اور بے لوث خدمت ادارہ و دین کرنے والی ذات تھی۔ مولانا قمر سبطین مرحوم کے انتقال سے جو کیفیت ہے اسے بیان کرنا مشکل ہے۔
مولانا محمد رضا ایلیا نے تعزیت پیش کر تے ہوئے کہا کہ گلستان ناظمیہ کا ایک اور پھول اپنوں سے جدا ہوگیا۔ مرحوم تمام طلاب سے ہمیشہ خود اخلاق اور آپ جناب سے باتیں کر تے تھے ۔ مولانا سبطین مرحوم دفتری امور اور آفیشیل پروگرام اور نظم و نسق کام کو ذمہ داری کے ساتھ اور بحسن و خوبی انجام دینے ماہر تھے۔ پروردگارعالم بحق معصومین علیہم السلام مرحوم پررحمتوں کانزول فرمائے اور جوار معصومین علیھم السلام میں جگہ عنایت فرمائے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی