وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر مملکت برائے توانائی (آزاد چارج)کے ساتھ میٹنگ کی

 



موجودہ ریاستی حکومت شروع سے ہی توانائی کے شعبے کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے

ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کے تعاون سے

 ریاست میں بڑے پیمانے پر بجلی کاری کی

  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی منشا کے مطابق ریاست کے عوام کو 24 گھنٹے بجلی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ موجودہ ریاستی حکومت شروع سے ہی توانائی کے شعبے کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ ریاست میں محکمہ توانائی کے ذریعہ بجلی پیداوار ، ٹرانسمیشن اور تقسیم کے شعبوں میں کئے گئے اہم کاموں کا فائدہ ریاست کے عوام کو حاصل ہو رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) جناب آر کے سنگھ کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کے تعاون سے ریاست میں بڑے پیمانے پر بجلی کاری کا کام کیا ہے۔ ساتھ ہی مہم چلا کر عوام کو بجلی کنکشن مہیا کرائے گئے ہیں۔ ملک کی آزادی کے بعد عوام کو بجلی فراہم کرانے کی سمت میں یہ اب تک کا سب سے بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔ ریاست کا کسان اس سے خوش ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے محکمہ توانائی نے گذشتہ تین برسوں میں بہتر کارکردگی اختیار کر عام لوگوں کو متواتربجلی سپلائی کا کام کیا ہے۔ یہاں تک کہ عالمی وبائی مرض کووڈ 19 کے دوران محکمہ توانائی نے ریاست کے لوگوں کومسلسل بجلی فراہمی جاری رکھی۔
اس میٹنگ کے دوران ، مرکزی وزیر مملکت برائے توانائی (آزاد چارج) جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مسلسل کوششوں سے ملک اب توانائی کے شعبہ میں خودمختار ہونے کے ساتھ بجلی کے برآمدات کی حالت میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کوایک گرڈ میں جوڑا گیا ہے۔
 مرکزی وزیر مملکت برائے توانائی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسی ہر گھر کو 24 گھنٹے بجلی مہیا کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کو کم کرنے کے لئے اسمارٹ اور پری پیڈ میٹر لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن یونٹوں کو انرجی اکاو ¿نٹ بنایا جائے۔ اس کے لئے سبھی ڈسٹری بیوشن یونٹوں میں ایک سینئرافسر کے ماتحت انرجی اکاو ¿نٹ ڈویزن تشکیل دیا جائے اور اس سرکل اور ڈویزن کے مطابق انرجی اکاو ¿نٹ پبلش کیا جائے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری توانائی جناب اروند کمار اور مرکزی جوائنٹ سکریٹری توانائی جناب مرتیونجئے کمار نارائن نے پریزنٹیشن بھی پیش کیا۔ اپنے پریزنٹیشن میں بتایا کہ مارچ 2024 تک تقسیم کے نقصانات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ چھاپوں اوروصولی کی موثر نگرانی کے لئے ایک آن لائن آر ایم ایس پورٹل قائم کیا گیا ہے۔صد فیصد ڈاو ¿ن لوڈیڈ بلنگ کو یقینی بنانے کے لئے بلنگ ایجنسیاں مقرر کی گئیں ہیں۔ نیزصد فیصد فیڈر میٹرنگ اورفیڈروں کی انرجی آڈٹ کرائی جارہی ہے۔
اس موقع پر ریاست کے وزیر توانائی جناب سری کانت شرما ، وزیرریاست برائے توانائی جناب راما شنکر سنگھ پٹیل ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، مرکزی سکریٹری برائے توانائی جناب سنجیو نندن سہائے ، مرکزی ایڈیشنل سکریٹری توانائی جناب سنجے ملہوترا، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرسادسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی