سیلاب سے نپٹنے کے لے دی جاے گی آن لاین ٹریننگ

 



وزیر جل شکتی نے سیلاب کی پیشن گوئی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کےلئے
 27جولائی سے 19اگست2020 تک اعلا سطحی آن لائن تربیت کا اہتمام
اترپردیش کے وزیر جل شکتی ڈاکٹر مہیندر سنگھ کی ہدایت پر سیلاب کی پنشن گوئی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور اس سے وابستہ تمام پہلوو ¿ں کو عملی شکل دینے نیز اس پروجیکٹ سے وابستہ انجینئروں اور ماہرین کے مسائل کے تصفیہ کےلئے 27جولائی سے 19اگست 2020تک ایک دن کے وقفہ پر آن لائن تربیت دی جائےگی۔ یہ تربیت اس شعبہ کے مشہور و معروف ادارہ آر ایم ایس آئی نوئیڈا کے ماہرین کے ذریعہ دی جائےگی۔اس تربیت سے پروجیکٹ سے متعلق افسران جدیدسائنسی تکنیک کا علم حاصل کرنے کے بعد سیلاب کی پیشن گوئی نظام کو مزید بہتر طریقہ سے چلا سکیں گے۔
یہ اطلاع چیف انجینئر پیکٹ جناب وارث رفیع نے آج یہاں دیتے ہوئے بتایاکہ اس پروجیکٹ سے وابستہ انجینئرایکسپرٹ شرکت کر اپنے مسائل کا بھی تصفیہ حاصل کر تے ہوئے پروجیکٹ کو مثالی بنانے میں اہم رول ادا کر سکیںگے۔ چیف انجینئر پیکٹ نے بتایاکہ بدلتے ماحول میں یہ تربیت سیلاب کنٹرول اور بچاو ¿ نیز راحت امور کےلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔


جدید تر اس سے پرانی