پروفیسر حافظ ایم الیاس خاں کو آئی سی ایس ایس آر کی فیلوشپ

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ نفسیات کے ریٹائرڈ استاد پروفیسر حافظ ایم الیاس خاں کو انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کی سینئر فیلوشپ عطا کی گئی ہے۔ 
 یونیورسٹی کی طرف جاری اطلاع کے مطابق پروفیسر الیاس ”ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے طلبہ میں سماجی صحت اور تعلیمی کارکردگی پر سماجی بےگانگی اور تناو ¿ کے اثرات “ موضوع پر کام کریں گے۔ اسی کے ساتھ وہ اے ایم یو کے شعبہ ¿ نفسیات میں کناڈا کی ’پرازا فارما‘ کمپنی کے تحقیقی پروجیکٹ پر بھی کام کریں گے، جس کا موضوع ہے : ہندوستان و کناڈا کے فارماسسٹوں کے اندر کام کے تعلق سے صحت مندی کے اشاریہ کے طور پر روحانی اقدار ، نفسیاتی سرمایہ ۔ 
 آئی سی ایس ایس آر کی فیلوشپ کے تحت پروفیسر الیاس کو 6دسمبر 2019 ءسے 5دسمبر 2020ءتک ماہانہ مشاہرہ اور سالانہ گرانٹ ملے گی، جب کہ پرازا فارما کا پروجیکٹ 15لاکھ روپئے پر مشتمل ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی