ڈاکٹر مہیندر سنگھ  سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کریں گے

 




-لکھنو
اتر پر دیش کے وزیر آبی طاقت اور سیلاب کنٹرول ڈاکٹر مہیندر سنگھ کل 17جولائی 2020کو ضلع سدھارتھ نگر، مہاراج گنج ، کشی نگر ، دیوریا ، گورکھپور اور بستی کے دورے پر جا رہے ہیں ۔ پروگرام کے مطابق ڈاکٹر مہیندر سنگھ 09:30بجے لکھنو ¿ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ضلع سدھارتھ نگر ، اور مہاراج نگج کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کرتے ہوئے مہاراج گنج پہنچیں گے اور 11بجے ضلع کے عوامی نمائندوں ، ضلع انتظامیہ اور دیگر محکمہ کے افسران کےساتھ پولیس لائن میں بات چیت کریں گے ۔
اس کے بعد دو پہر بعد گنڈک ( نارائنی ) ندی کے داہنے ساحل پر امواخاص ساحلی پشت کے کٹاو ¿ تحفظ کاموں کا معائنہ کریںگے ۔ اس کے بعد ضلع کشی نگر میں اہرولیدان ۔پپرا گھاٹ ساحلی پشت پر دیوریا کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کرتے ہوئے گورکھپور پہنچ گے ۔وہاں سرکٹ ہاو ¿س میں کمشنر منطقہ ، ضلع مجسٹریٹ گورکھپور نیز دیگر افسران سے سیلاب کے متعلق تبادلہ خیال کر کے ضروری ہدایت دیں گے ۔
اس کے بعد تقریباً 03:30بجے ضلع گورکھپور میں کھڑگپور ، شاہپور ، سوپائی ساحلی پشت اور ضلع بستی کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کرتے ہوئے تقریباً 05:00دار الحکومت پہنچیں گے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی