آئی لو اورنگ آباد فاﺅنڈیشن کی جانب سے اولین انسٹا گرام فلٹر کا آن لائن افتتاح 


اورنگ آباد ( نامہ نگار ) شہر و ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل ہورہے اضافہ کے پیش نظر متحرک نواجوانوں پر مشتمل آئی لو اورنگ آباد فاﺅنڈیشن نامی این جی او کی جانب سے ماسک کے لازمی استعمال کے تئیں عوامی بیداری کے مقصد کے تحت انسٹا گرام پر آٹو میٹک فیس ماسک پہننے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کا افتتاح راست ممبئی سے سوشل میڈیا پر شیوسینا کے جواں سال قائد راہول کنال کے ذریعے عمل میں آیا۔ جبکہ اس انوکھی مہم کے بارے میں ادارہ کے صدر عرباض انصاری نے صحافیوں کو بتایا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے نوجوان طبقہ کو متحرک کرنے کی غرض سے اس مہم کو شروع کیا گیا ہے۔ چونکہ آج کے دور میں سوشل میڈیا سے نوجوان طبقہ کی سرگرم وابستگی ہے۔ اس لئے انسٹا گرام پر ایک ایسا فلٹر دستیاب کروایا گیا ہے کہ جس کی لنک کو کلک کرتے ہی موبائیل بردار کے چہرے پر آئی لو اورنگ آباد کا فیس ماسک لگا ہوا اسکرین پر دکھائی دیتا ہے۔ اب تک ۷۱ ہزار سے زائد نوجوانوں کے ذریعے اس انوکھے فلٹر کو کلک کرکے چہرہ پر ماسک آویزاں کیا جاچکا ہے۔ لہذا توقع ہے کہ پہلے ہی دن ہزاروں افراد کی بیداری مہم سے وابستگی ہوچکی ہے اس لئے مہم کے اختتام تک یہ تعداد لاکھوں میں پہنچ جائے گی ۔ جس کی وجہ سے کورونا کی وباءسے تحفظ کی غرض سے لازمی طور پر ماسک پہننے کا پیغام نہ صرف گھر گھر پہنچے گا بلکہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے اس انسٹا گرام فلٹر سے استفادہ کیا جاسکے گا۔ اسی طرح یہ شہر کا پہلا انسٹا گرام فلٹر ہے جسے آئی لو اورنگ آباد فاﺅنڈیشن نے دستیاب کروایا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی