اترپردیش حکومت کی جانب سے اترپردیش سندھی اکادمی لکھنو ¿ نائب صدر جناب نانک چند لکھنامی کی مدتکار میں دوبارہ ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر 7غیر سرکاری اراکین کو بھی ایک سال کےلئے نامزد کیا گیا ہے۔ نامزد عہدے داران میں لکھنو ¿ کے جناب مادھو لکھمانی، گورکھپور کے جناب نریش کمار بجاج، اجودھیا کے جناب گیان پرکاش ٹیک چندانی، پریاگ راج کے جناب وجے کمار پُرسوانی، کانپور کے جناب لال گنگوانی، آگرہ کے جناب ہیمنت بھوجوانی اوروارانسی کے جناب لیلارام سچدیوا شامل ہیں۔
محکمہ ¿ لسانیات کی جانب سے اس ضمن میں حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔