نیشنل گرین ٹریبونل میں  محکمہ آبپاشی کے زیر سماعت مقدموں کی پیروی کےلئے نوڈل افسر نامزد



نیشنل گرین ٹریبونل(National Green Tribunal)نئی دہلی (این جی ٹی) میں زیر سماعت مقدموں میں محکمہ ¿ آبپاشی کے موقف پیش کرنے کےلئے چیف انجینئر (جمنا) آبپاشی اور آبی وسائل محکمہ، اترپردیش اوکھلا کو نوڈل افسر نامزد کیا گیا ہے۔ نوڈل افسر کے ذریعہ مقدموں کے معاملوں میں مستقبل میں منعقد ہونے والی میٹنگوں میں شرکت کی جائےگی۔
اس ضمن میں اسپیشل سکریٹری آبپاشی اور آبی وسائل جناب مشتاق احمد کی جانب سے گزشتہ روز27جولائی 2020کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ نوڈل افسر وقتاًفوقتاً پر این جی ٹی کے ذریعہ دئے گئے احکامات کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے اور معاملات سے متعلق میٹنگوں میں حکومت کی نمائندگی کریںگے نیز کی گئی کارروائی اور تازہ ترین حالات سے حکومت کو مطلع کرائیںگے۔
معلوم ہو کہ نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نئی دہلی میں سشیل راگھو اور اے این آر بنام سینٹرل گراو ¿نڈ واٹر اتھارٹی اور دیگر سے متعلق مقدمے زیر سماعت ہیں۔


جدید تر اس سے پرانی