وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی، عید الاضحی کے لے جلد جاری ہوگی گائیڈ لائن



 
لکھنو ¿۔ امام عیدگاہ لکھنو ¿ مولانا خالد رشید فرنگی محلی چیرمین اسلامک سنٹر آف انڈیا نے آج ریاستی وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کے مکان ۵کالی داس مارگ پرملاقات کی اور کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اس اہم ملاقات میںمولانافرنگی محلی نے وزیر اعلیٰ سے عیدالاضحی کی نماز اور قربانی سے متعلق خصوصی گفتگو کی۔ انہوںنے اپنے گزشتہ مطالبات وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے۔ انہوںنے کہا کہ عید الاضحی مسلمانوںکا دوسرا سب سے بڑا تیوہار ہے۔ اس موقع پر مسلمان خصوصی نماز ادا کرتے ہیں اور جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ قربانی مسلمانوں کا بنیادی مذہبی فریضہ ہے۔ قربانی انہی جانوروںکی جاتی ہے جن کی قانونی طور پر اجازت حاصل ہے۔ گاﺅں اور دیہات کے رہنے والے کسان ان جانوروں کو سال بھر پالتے ہیں اور عید الاضحی کے موقع پر شہروںمیںلاکر ان کو بیچتے ہیں۔ یہی انکی روزی روٹی کا ذریعہ ہے۔ اس لیے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کردی جائے کہ جانوروں کو لانے لے جانے اور خرید وفروخت میںکوئی دشواری نہ پیدا کی جائے۔ اسی طرح جہاںجہاں پہلے سے جانوروں کی منڈیا ںلگتی چلی آرہی ہیں ان کو بھی لگنے دیا جائے۔ کووڈ-۹۱ کے مد نظر وہاں سوشل ڈسٹینسنگ ، سینٹائزیشن اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا جائے۔
مولانافرنگی محلی نے کہا کہ اگر مرض کے بڑھنے کا خطرہ نہ ہو تو عید کی نماز کے لیے پوری ریاست کی عیدگاہوں اور مسجدوں میںان کی گنجائش کے مطابق ۰۵ فی صد نمازیوںکو نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مولانافرنگی محلی کے مطالبات کو بڑی دل چسپی سے سنا اور ان کو واضح الفاظ میںیقن دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی کووڈ-۹۱ کے پیش نظر عید کے لیے گائیڈ لائن اور ہدایات جاری کریں گے۔ انہوںنے کووڈ -۹۱ جیسی موذی بیماری کے خلاف مولانا فرنگی محلی کے سرگرم رول کی ستایش کی۔ انہوں کہا کہ شب برا ¿ت، رمضان اور عید الفطر کے موقع پر آپ نے اس کی روک تھام اور اس کے متعلق عوام کو بے دار کرنے میں آپ کا سرگرم تعاون ہم کو ملا۔
وزیر اعلیٰ نے ریاست کے دیگر اہم موضوعات پر بھی مثبت انداز میں گفتگو کی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی