مرکزی اور ریاستی حکومت زراعت اور کسان بہبودی کے لئے پرعزم:وزیر اعلیٰ


 

یوریا کے شعبہ میں ملک کو خودمختاربنانے کی سمت ایک اہم اقدام

  لکھنو 
 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی زراعت اور کسان بہبودی کے لئے اپنے عزائم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اب یوریا کھاد کی دستیابی ریاست اور پوروانچل کے باشندوںکو آسانی سے فراہم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان فرٹیلائزراورکیمیکلز لمیٹڈ کے گورکھپور پلانٹ میں اگلے سال پیداوار شروع ہونے سے ان علاقوں میں کاشتکاروں کو نہ صرف یوریا کھاد ملے گی بلکہ انہیں زراعت سے متعلق معلومات بھی فراہم ہو گی ، جس سے وہ بیدار ہوں گے۔ یہ یوریا کے شعبہ میں ملک کو خودمختار بنانے کی سمت ایک اہم اقدام ثابت ہوگا۔
 وزیراعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ہندوستان فرٹیلائزر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (ایچ یو آرایل) کے سیڈنگ پروگرام کے تحت آر سی ایف یوریا فرٹیلائزر ریک کے ضلع گورکھپور پہنچنے کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ اس موقع پر ، انہوں نے ایچ یو آر ایل کے ذریعہ اتر پردیش میں یوریا فروخت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کسانوں اور ایچ یو آرایل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام گورکھپور میں ایچ یو آر ایل کی کھاد بنانے والی فیکٹری کے لئے ایک اہم موقع ہے۔ یوریاکی مارکیٹنگ ایچ یو آرایل گورکھپور کے ذریعہ سیڈنگ پروگرام کے تحت کی جائے گی۔ 2021 میں ایک سال کے اندر ایچ یو آر ایل گورکھپور کھاد پلانٹ شروع ہونے کی توقع کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اس سے تیار کیا جانے والا یوریا کاشتکاروں کوفراہم کرائی جائے گی۔ یوریا فراہم کرنے کے ساتھ ہی ، ایچ آر یو ایل کسانوں کو بہت ساری دیگر سہولیات بھی فراہم کرے گا ، جس میں زرعی مشورے ، فصلوں سے تحفظ ، موسم کی معلومات ، جدید ٹکنالوجی ، حیاتیاتی کاشتکاری وغیرہ شامل ہوں گے۔
 وزیر اعلی نے کہا کہ ایچ یو آرایل کے ذریعہ گورکھپور (اترپردیش)، برونی (بہار) اور سندری (جھارکھنڈ) میں پہلے سے تیار یوریہ کی تین یونٹوں کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔ گورکھپور میں کھاد پلانٹ جون 1990 میں بند ہو گیا تھا۔ 26 سال بعد ، جولائی 2016 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
 اس موقع پر وزیر زراعت جناب سوریہ پرتاپ شاہی ، یوپی ریاست بیج سرٹیفیکیشن سوسائٹی کی چیرپرسن محترمہ ریکھا ورما ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، زرعی پیداوار کمشنرجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترودی سمیت دیگر سینئر افسران اور ایچ یوآرایل کے چیف مارکیٹنگ جناب گرو پرساد اور دیگر نمائندے موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی