گورنمنٹ آئی اے ایس پی سی ایس کوچنگ سینٹر میں یوپی پی سی ایس انٹرویو کی مفت تیاری

 




اترپردیش پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ یو پی پی سی ایس مین ایگزام-2018کے نتائج جاری کرتے مورخہ 15جولائی 2020سے 25اگست 2020تک انٹرویو کرائے جا رہے ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ¿ سماجی بہبود کی جانب سے چلائی جا رہی گورنمنٹ آئی اے ایسپی سی ایس کوچنگ سینٹر، ہاپُڑ میں انٹرویو کی مفت آن لائن تیاری کرائی جا رہی ہے۔ یہ اطلاع سماجی بہبود ڈائرکٹر جناب بال کرشن تریپاٹھی نے دی۔
جناب ترپاٹھی نے بتایاکہ ماک انٹرویو پینل کے طور پر سابق پبلک سروس کمیشن کے ممبر، ایکسپرٹ کے طور پر پبلک سروس کمیشن کے انٹرویو میں سابقہ شامل اراکین، سبکدوشبرسرکار آئی اے ایسآئی پی ایسسینئر پی سی ایس، مختلف محکموں کے سینئر افسران، نو منتخب آئی اے ایس، آئی آر ٹی ایس، ایس ڈی ایم، جواہر لال نہرو یونیورسٹی، لکھنو ¿ یونیورسٹی، عثمانیہ یونیورسٹی وغیرہ کے ماہرین موضوعاتماہر نفسیات وغیرہ افسران کو شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تجربہ کار افسران کے توسط سے مختلف عہدوں کی معلومات کی ریکارڈنگ ، یو-ٹیوب چینل یا ویب لنک http://bit/pcspostsکے ذریعہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈائرکٹر سماجی بہبود نے بتایاکہ ماک انٹرویو (mock interview)میں شامل ہونے کےلئے http://bit.ly/uppcs2018interviewپر آن لائن درخواست کر سکتے ہیں، یا ٹیلی گرام گروپ t.me/uppcs2018interviewکے ذریعہ جڑ سکتے ہیں۔ مزید معلومات کےلئے موبائل نمبر 7017390646پر یا ای-میل آئی ڈی iaspcshapur@gmail.comیا فیس بک http://www.facebook.com/govtiaspcs.coachinghapur.7کے ذریعہ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی