جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ایم سی ایکس کے اشتراک سےتعلیم  میں سرمایہ کاری  متعلق  ویبنار کا اہتمام

 



ڈپارٹمنٹ آف کامرس اینڈ بزنس اسٹڈیز ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہندوستان کے دو اہم اداروں  سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیااور ملٹی کموڈٹی ایکسچینج کے اشتراک سے ایک  ویبنار جس کا موضوع 'ریجنل ویبنار آن انویسٹرز ایجوکیشن'  تھا کا انعقاد کیا۔


جامعہ میں منعقد ہونے والا  یہ تیسرا ایسا پروگرام تھا جس میں مالیاتی منڈیوں ، اشیائے خوردونوش سے  متعلق امور اور سرمایہ کاروں کی تعلیم کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا گیا ۔


ویبنار میں ملک بھر سے تقریبا 160 افراد نے شرکت کی جن کا تعلق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف شعبوں اور سینٹرز سے تھا ، اس ویبنار میں جامعہ کے علاوہ باہر سے بھی مندوبین نے بڑی تعداد میں شر کت ۔اس  پروگرام  جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جاری صدی سال کے پروگرام  کے تحت   منعقد کیا گیا تھا ۔


 پروگرام کی صدارت پروفیسر روندر کمار ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس جامعہ ملیہ اسلامیہ نے فرمائی  جبکہ چیئر پروفیسر این یو کےشیروانی سر براہ ڈپارٹمنٹ آف کامرس اینڈ بز نیس اسٹڈیز نے کیا ۔ اس پروگرام کے کو چیئر ڈاکٹر نصیب احمد تھے جو ویبنار کے کنوینر بھی تھے ۔


ریسکیو پرسن ، محترمہ وینا کماری ، منیجر ، ایس ای بی آئی  این آر او اور نائب صدر ، بزنس ڈویلپمنٹ ، ایم سی ایکس ، نے سرمایہ کاروں کی تعلیم ، مالیاتی منڈیوں ، اجناس سے ماخوذ منڈیوں اور ریگولیٹری امور سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی ۔


پروفیسر رویندر کمار ، ڈین ، فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے اپنے افتتاحی کلمات میں طلباء اور نوجوانوں کے لئے سرمایہ کاروں کی  اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور کوویڈ 19 وبائی مرض کے بعد مالیاتی منڈیوں میں حالیہ پیشرفت کا جائزہ  لیا ۔


مسٹر سنجے گکھر  ، نائب صدر ، بزنس ڈویلپمنٹ ، ایم سی ایکس ، نے سرمایہ کاروں کی آگاہی اور کموڈٹی ڈیریویٹوز کے بارے میں ایک جامع  خطبہ  پیش کیا اور کموڈیٹی ڈیریویٹوز میں کام کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جس سے شرکاء کو بازار  کی پیچیدگیوں کو سمجھنے میں مدد ملی۔


محترمہ وینا کماری ، منیجر ،  ایس ای بی آئی - این آر او  سرمایہ کاروں کی تعلیم اور تحفظ پر خصوصی زور دینے کے ساتھ ، مارکیٹ ریگولیٹر کی حیثیت سے  ایس ای بی آئی  کے کردار اور کام کے بارے میں  تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کے حقوق کو سمجھنے اور عام سرمایہ کاروں کو دستیاب مدد کی ضرورت پر  زور دیا۔


ریسرچ اسکالر محترمہ ویشالی شرما نے ویبنار کے انعقاد میں  ایس ای بی آئی اور ایم سی ایکس کے  رسورس  پرسنز کا شکریہ ادا کیا۔


ویبنار طلباء اور نوجوان سرمایہ کاروں کے مابین سرمایہ کاری کی مختلف راہیں تلاش کرنے کے  لئے دلچسپی پیدا کرنے میں کامیاب رہا اور سرمایہ کاری کے عمل میں شامل مختلف امور کو سمجھنے میں  ممد و معاون ثابت ہوا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی