وزارت رہائش اور شہری امور حکومت ہند کی ہدایات کے ضمن میں  پی ایم اسٹریٹ وینڈر سیلف-ریلئنٹ فنڈ اسکیم

 















   


 



 


 

 






 میں شہری اسٹریٹ وینڈروں کو زیادہ سے زیادہ قرض فراہم کرائے جائیںگے:
-آشوتوش ٹنڈن
-لکھنو 
جناب ہردیپ سنگھ پُری وزیر ریاست برائے رہائش اور شہری امور وزارت حکومت ہند ک ے ذریعہ تمام ریاستوں کے وزیر شہری ترقیات، چیف سکریٹری ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، پرنسپل سکریٹری شہری ترقیات، ضلع مجسٹریٹ، ایس ایس پی اور 125نگر نگموں کے میونسپل کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرینسنگ کے توسط سے PM Street Vendors Self-Reliant Fund Scheme (PM SVANidhi) کی پیش رفت اور ضروری ہدایات کےلئے میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔
اس میٹنگ میں اترپردیش کی جانب سے وزیر شہری ترقیات اور روزگار نیز انسداد غریبی پروگرام محکمہ جناب آشوتوش ٹنڈن نے بتایاکہ ریاست کے تمام 707بلدیاتی اداروں (17نگر نگم، 200نگر پالیکا پریشد اور 490نگر پنچایت) میںPM SVANidhi اسکیم چلائی جارہی ہے۔ تمام بلدیاتی اداروں میں ٹاو ¿ن وینڈنگ کمیٹی(ٹی وی سی) کی تشکیل کر لی گئی ہے۔ 651بلدیاتی اداروں کے ذریعہ اب تک 319671اسٹریٹ وینڈروں کو منتخب کر 187232اسٹریٹ وینڈروں کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے،95046اسٹریٹ وینڈروں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور 107317اسٹریٹ وینڈروں کو شناختی کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔ حکومت ہند کے ذریعہ قرض کےلئے درخواست آن لائن پورٹل کے توسط سے لی جا رہی ہیں۔ پورٹل پر کل 298688شہری اسٹریٹ وینڈروں کی تفصیلات اپ-لوڈ کی جا چکی ہیں، جس کو فوراً قرض فراہم کرایا جا سکتا ہے۔ اب تک 47541 اسٹریٹ وینڈروں نے آن لائن پورٹل کے توسط سے قرض کےلئے درخواست کی گئی ہے، جس کے مقابلے 7112اسٹریٹ وینڈروں کے قرض منظور کیے گئے ہیں۔
جناب آشوتوش ٹنڈن نے بتایاکہ اسٹریٹ وینڈروں کے گزربسر میں سدھار کے واسطے یہ اسکیم بہت ہی موثر ہے، جس کے توسط سے شفاف اور غیر جانب دارانہ عمل کے مطابق فوراً مالیاتی اداروں کے ذریعہ 10000روپئے کا سود گرانٹ پر مبنی قرض آسان قسطوں میں واپسی کےلئے بڑے پیمانے پر چلائی جا رہی ہے۔
جناب ٹنڈن نے بتایاکہ تمام نگر نگم، بلدیاتی ادارو، نگر پنچایت اور تمام ڈوڈا دفاتر کے افسران کو اس اسکیم کے فائدہ کےلئے اپنی سطح سے تمام بینکوں سے تال میل قائم کر آن لائن درخواستوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں منظور کرانے کی کوشش کی جائے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی