ڈاکٹر شیمہ رضوی کمپیوٹر سینٹر میں داخلے شروع 1ستمبر2020 سے آن لائن کلاس شروع 


 اترپردیش اردو اکادمی کے زیر انتظام قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کی جانب سے چلائے جا رہے ایک سالہ کورس” ڈپلومہ ان کمپیوٹر اپلیکیشنس ،بزنس اکاو ¿نٹنگ اینڈ ملٹی لنگول ڈی- ٹی-پی“ میں داخلے شروع ہوگئے ہےں۔ داخلہ فارم مذکورہ سینٹر واقع اکادمی بھون، وبھوتی کھنڈ گومتی نگر، لکھنو ¿ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔داخلہ کے لئے امیدوار کاکم سے کم ہائی اسکول یا اس کے مساوی امتحان کا پاس ہونا ضروری ہے۔ فارم کے ساتھ ہائی اسکول ےا اس کے مساوی امتحان کی مارکشےٹ اور سند سیلف اٹیسٹ ہونا ضروری ہے۔ سینٹر سپروائزرشائندہ غفران نے بتاےا کہ مزکورہ کورس میں طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ،بزنس سسٹم،ٹےلی ،ویب اپلیکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ، پروگرامنگ تھروسی لنگویج،ملٹی لنگول ڈی-ٹی-پی(ان پیج اردو سافٹ وئیر،کورل ڈرا، فوٹوشاپ، پبلشر، فلیش)کی تربیت دی جائے گی۔جن طلبہ کو اردو نہیں آتی ہے ان کو اردو زبان بھی سکھائی جائے گی ،جس کی سند الگ سے دی جائے گی۔ داخلہ فارم 31 اگست کی شام چاربجے تک جمع کر سکتے ہیں ۔ کووڈ 19-کے موجو دہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوے مذکورہ کورس کے لئے فیس میں 50 فیصد تک کی کمی کی گئی ہے ۔آن لائن کلاس 1 ستمبر سے شروع ہو گی۔ جن طلبہ کے پاس ایک سال کا وقت نہیں ہے ان کے لئے CCC کا کورس بھی کرایا جاتا ہے۔ فارم اکادمی کی ویب سائٹ www.upurduakademi.org سے بھی ڈاو ¿ن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
فارم اکادمی کے urduakademi@yahoo.in:e-mail پر بھی بھےجا جا سکتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی