کووڈ اسپتالوں میں ایل 1میں بستروں کی وافر تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا

 




ڈائریکٹر جنرل صحت اور ڈائریکٹر جنرل طبی تعلیم کو منظم طریقہ سے کارروائی کرنے کی ہدایت
دفعہ 188کے تحت 169684ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 344617 لوگوں کو نامزد کیا گیا
چیکنگ مہم کے دواران 574010649روپیہ کا جرمانہ وصول کیا گیا
:اونیش کمار اوستھی

  لکھنو 
اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی نے آج یہاں لوک بھون میں پریس کے نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ایل 1میں بستروں کی وافر تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا ، ایل 2، ایل3 کووڈ اسپتالوں میں جلد از جلد 50 ہزار بستر تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان بستروں کے لئے طبی عملہ سمیت ضروری طبی سہولیات یقینی بنائیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل صحت اور ڈائریکٹر جنرل طبی تعلیم کواس ضمن میں منظم طریقہ سے کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔انہوں نے ہر ضلع میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو موثر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ضلع میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرقائم ہونے کے باوجود بہتر طریقہ سے کام نہیں ہورہا ہے۔ ایسے ضلع کے ضلع مجسٹریٹ کی جوابدہی طے کی جائے ۔ انہوں نے ہوم آئی سو لیشن میں رہ رہے انفکشن والے مریضوں سے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعہ دن میں دو بار رابطہ قائم کر ان کی صحت کی جانکاری حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ایمبولینس بندوبست کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ '108' ایمبولینس خدمات کے ساتھ سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کی کل ایمبولینس کا 50 فیصد کووڈمعاملوں میں اور باقی 50 فیصد نان کووڈمعاملوں میں استعمال کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ نے کہا کہ کووڈ 19 کے انفکشن کے چین کو توڑنے کے لئے ہر سطح پر احتیاط برتنا ضروری ہے۔ انہوں نے کانپور شہرکے طبی خدمات کو بہتر بنانے اور وینٹی لیٹر بستروں کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثر لوگوں کو ہر ممکن امداد اورراحت فراہم کرائے جانے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کل رکشا بندھن کے موقع پر اترپردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذریعہ خواتین کے لئے مفت بسیں چلائی گئیں۔بسوں سے کل 6.50لاکھ لوگوں نے سفر کیا۔جس میں 6لاکھ سے زیادہ خواتین تھیں۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کی دفعہ 188کے تحت169684ایف آئی آر درج کر تے ہوئے344617لوگوں کو نا مزد کیا گیا ہے ۔ ریاست میں اب تک11414834گاڑیوں کی چیکنگ میں66238گاڑیاں سیز کی گئیں ۔ چیکنگ مہم کے دوران574010649روپئے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔کالا بازاری اور جمع خوری کرنے والے 1042لوگوں کے خلاف لازمی اشیاءایکٹ کے تحت 777ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کے9314ہاٹ اسپاٹ کے1084تھانے کے تحت1375399مکانوں کے 8187998لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورونا پازیٹو لوگوں کی تعداد 33388ہے ۔انسٹی ٹیوشنل کورانٹین کئے گئے لوگوں کی تعداد 18703ہے ۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ تعمیری کاموں سے وابستہ 18.22لاکھ مزدوروں ،شہری علاقے کے 8.91لاکھ مزدوروں اور دیہی علاقوں کے 6.74لاکھ بے سہارا افراد کو 1-1ہزار روپیہ کی بنیاد پر کل 33.87لاکھ لوگوں کو 338.64کروڑ روپیہ کی ادائیگی کی گئی ۔ریاست کے پرسنل پروٹیکٹیو ایکیوپ منٹ اور ماسک سمیت کل 97یونٹین سرگرم ہیں۔ریاست میں 1127فلور میل ،503تیل میل اور 355دال میل چل رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19کے سلسلہ میں راحت کمشنر کے دفتر میں ریاستی سطح پر قائم مربوط آفات کنٹرول سینٹر کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1070پر موصول 119416کالس میں سے 118561کا تصفیہ کیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت جناب امت مو ہن پر ساد نے بتایا کہ ریاست میں ٹیسٹنگ کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے ۔ ریاست میں کل ایک دن میں 66713سمپل کی جا نچ کی گئی ۔اس طرح کووڈ 19کی جانچ میں 26لاکھ کا ٹارگیٹ پارکر تے ہوئے ریاست میں اب تک 2689973 سمپل کی جا نچ کی گئی ہے ۔ ریاست میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کے2983نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے تبایا کہ ریاست میں41222کورونا کے معاملے ایکٹیو ہیں ۔جس میں 13045مریض ہو م آئی سو لیشن ،1353لوگ پرائیوٹ اسپتال میں اور 152مریض سیمی پیڈ فیصلیٹی میں اور اس کے علاوہ باقی کورونا سے متاثر ایل 1ایل 2اور ایل 3کے کورونا اسپتالوں میں ہیں۔اب تک 57271مریض پوری طرح صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پول ٹیسٹ کے تحت کل 3076پول کی جانچ کی گئی جس میں 2768پول 5-5سمپل کے اور 308پول 10-10سمپل کی جانچ کی گئی ۔
جناب پرساد نے بتایا کہ ریاست میں سر ویلا نس کی کا رروائی کے تحت215102سر ویلا نس ٹیم کے ذریعہ15416412گھروں کے 77734311لو گوں کا سروے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 58947کووڈ یلپ ڈسک مختلف محکموں ،نجی اداروں ،صنعتوں میں قائم کر دئےے گئے ہیں۔ان کووڈ یلپ ڈسک کے توسط سے 275320علامت والے افراد ملے ۔ انہوں نے بتایا کہ آروگیہ سیتو ایپ سے ایلرٹ جنرٹ آنے پر کنٹرول روم کے ذریعہ مسلسل فون کیا جا رہا ہے۔ایلرٹ جنرٹ ہونے پر اب تک 700220لوگو ں کو کنٹرول روم کے ذریعہ فون کر جانکاری حاصل کی گئی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی