وزیراعلیٰ نے کووڈ 19 ٹیسٹنگ میں اضافہ کے عمل کو جاری رکھنے کی ہدایت دی


 

کووڈ 19 سے متعلق پورٹل کو اپ ڈیٹ رکھیں

ضلع بریلی ، گورکھپور ، پریاگ راج اور بستی پر خصوصی توجہ دی جائے

ایمبولینس سروس کو مزید موثر بنایا جائے

لکھنو ¿: 18 اگست ، 2020
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ19 کی جانچ میں اضافہ کے عمل کو جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں یومیہ 75 سے 80 ہزار ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ اور 40 سے 45 ہزار آر ٹی پی سی آر طریقوں سے ٹیسٹ کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے متعلق پورٹل کو اپ ڈیٹ رکھا جائے۔ اسے روزانہ اپ ڈیٹ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کووڈ 19 کے پیش نظر ریاستی قانون ساز اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیربرتی جائےں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19 کے انفکشن چین توڑنے کے لئے ہر سطح پر احتیاطی تدابیربرتنا ضروری ہیں۔ کورونا انفکشن کے پیش نظر گھر میں ہی مذہبی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے۔ عوامی مقامات پر کسی مذہبی یا ثقافتی پروگرام کا انعقاد نہیں ہونا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بریلی ، گورکھپور ، پریاگ راج اور بستی اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے۔ کووڈ19 کے معاملے کو قابو کرنے اور لکھنو ¿ ، کانپور نگر اضلاع میں طبی نظام کو مستحکم بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایمبولینس سروس کو مزید موثر بنایا جائے۔ سبھی اضلاع میں کووڈ19 متاثرہ افراد کے لئے اے ایل ایس اور '108' ایمبولینس سروس کی 50 فیصد گاڑیاں استعمال کی جائیں۔ ریاست کے سبھی اضلاع میں کووڈ19انفکشن سے متاثرہ افراد کے علاج ومعالجے کے لئے ضرورت کے مطابق آئی سی یو بیڈوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔
وزیر اعلیٰ نے سبھی گرام پنچایتوں میں دیہی سکریٹریٹ کے قیام کے لئے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاو ¿ں کے سکریٹریٹ کے قریب کمیونٹی ٹوائلٹ تعمیر کیے جائیں۔ کمیونٹی ٹوائلٹ کی تعمیر کو مکمل معیار اوروقت پر پورا کیا جائے۔ آنگن واڑی مراکز کی تعمیر کے لئے ایکشن پلان تیار کرکے ہر گرام پنچایت میں آنگن واڑی مراکز تعمیر کیے جائیں۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تعمیراتی کام کورفتار دینے کی ہدایت بھی دی ہے۔
وزیر اعلی کو ریاست میں زیر تعمیر ڈیریوں کی پیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کمیٹیوں کے قیام کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔ دودھ فروخت کرنے والوں سے دودھ خریدنے کے بندوبست کو وسعت دے کر اسے مزید مستحکم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پالنے والوں سے دودھ کی موثر خریداری یقینی بناتے ہوئے ، انہیں مناسب قیمتیں ملیں گی۔ جس سے وہ مزید پیداوارکے لئے راغب ہوں گے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں کووڈ 19 کے پروٹوکال کے بعد صنعتی یونٹیں پوری صلاحیت سے کام کریں گی ۔ اس کام میں کوئی دشواری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کھاد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سبھی ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کھاد کاشتکاروں کو آسانی سے دستیاب ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر آب پاشی کے منصوبوں اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے لئے 'ہر گھر جل' اسکیم کے کاموں کورفتار دیا جائے۔
اس موقع پر وزیرصحت جناب جے پرتاپ سنگھ ، کمشنرانفراسٹرکچر اینڈ صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ وا طلاعات جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایت راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ،ڈائر کٹر اطلاعات جناب ششر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی