اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ19 کے خلاف لڑائی تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباءکو ایک چیلنج سمجھتے ہوئے اس سے نمٹنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19 کے موثر کنٹرول کے لئے متحرک ہوکر کام کرنا ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کانپور نگر ، جھانسی ، وارانسی ، گورکھپور اور پریاگ راج میں کووڈ19 کے علاج اور انفکشن کنٹرول سسٹم کو بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس جی پی جی آئی یا کے جی ایم یو کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کانپور شہر بھیجی جائے ۔جووہاں کیمپ لگا کر طبی نظام کو مستحکم بنانے میں ضروری تعاون اور رہنمائی فراہم کرے گی۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت اور ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم کو لکھنو ¿ کے ایل2 اورایل3 کووڈاسپتالوں کا دورہ کرنے اور خالی بستروں کی رپورٹ مہیا کرانے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے کانپور شہر سمیت پوری ریاست میں نگرانی کے نظام کومزید موثر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کانٹریکٹ ٹریسنگ اور ڈور ٹو ڈور سروے سرگرمیاں بہتر بنایا جائے۔ کنٹین منٹ زون میں نظم و نسق چست درست رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کنٹین منٹ زون میں ہر فرد کا طبی معائنہ کروایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ضلع سطح پر انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعہ ہر وہ شخص جو ہوم آئی سولیشن پراسکی صحت کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ اس کام میں وزیر اعلیٰ ہیلپ لائن کا بھی استعمال کیا جائے۔ انہوں نے ماسک کے لازمی استعمال کے سلسلے میں کارروائی کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہر ضلع میں ایل2 اور ایل3 کووڈ اسپتالوں میں مناسب تعداد میں بیڈ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ طبی عملہ اور طبی ساز وسامان کے مناسب انتظامات بھی ضرورت کے مطابق کیے جائیں۔ایل2 اورایل3 کوویڈ اسپتال میں معیار کے مطابق وینٹی لیٹرلازمی طور سے موجود ہو۔ انہوں نے ٹیسٹنگ صلاحیت میں مسلسل اضافہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آر ٹی پی سی آر کے ذریعے یومیہ جانچ میں اضافہ کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ19 سے بچاو ¿ سب سے اہم ہے۔ اگر انفکشن ہوتا ہے تو علامات کی بنیاد پر اس شخص کا بروقت علاج کیا جائے۔
وزیر اعلی نے ڈائریکٹر جنرل صحت اور ڈائریکٹر جنرل طبی تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں ایل2 اور ایل3 کووڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافے کی تفصیلات پیش کریں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ضلع سطح پر انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے لئے تعینات نوڈل افسر کی معلومات متعلقہ ضلع مجسٹریٹ سے حاصل کی جائے۔ انہوں نے ضلع سطح پر ایمبولینس سروس کے موثر طریقہ سے چلانے کے لئے نامزدانچارج افسر کی تفصیلات بھی متعلقہ چیف میڈیکل افسر سے حاصل کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ افراد کے لئے امدادی کاروائیاں مو ¿ثر طریقے سے انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متعلق امدادی کاموں کے سلسلے میں باقاعدہ میڈیا بریفنگ کی جائے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداد اور بچاو ¿ کے بارے میں معلومات ضلع سطح پر میڈیا کو فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں ضلع روزگار کے دفتر کو ضلع سطح پر فعال بنایا جائے۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد اور سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭