کوویڈ۔19کی جانچ میں یوپی سب سے آگے




 جانچ کی سرگرمیوں کو پوری صلاحیت سے چلانے کی ہدایت
اترپردیش میں 35 لاکھ 98 ہزار سے زیادہ کوویڈ۔19کی جانچ کرنے والا یوپی 
ملک کا سب سے آگے
انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر متحرک رکھے جائیں 
اس وقت لکھن ¶ میں 193 ایچ ڈی یو بیڈ اور 190 آئی سی یو بستر دستیاب ہیں
جلد ہی ضلع لکھن ¶ میں 320 ایچ ڈی یونیز 125 مزید آئی سی یو بیڈ دستیاب ہوں گے
تمام ضروری طبی سامان اور انسانی وسائلکے انتظام کو یقینی بناتے ہوئے L-2 اور L-3،کوویڈاسپتالوں کے بستروں میں اضافہ کیاجائے 
 ضلع لکھن ¶، کانپور نگر، پریاگراج، وارانسی، گورکھپور اور بریلی میں خصوصی نگرانی رکھتے ہوئے طبی نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت
بریلی ضلع میں 300 بستر کا سرشار کوویڈ اسپتال جلد فعال بنایا جائے
کوویڈ مریض کے فوری علاج کو یقینی بنانے کی ہدایات، کورونا سے متاثرہ مریض کی حالت کے مطابق، L-1، L-2 یا L-3 کوویڈ اسپتال میں علاج کیا جائے
سماجی دوری کے پیش نظر اسکول کالجوں میں مسابقتی امتحانات کا مرکز بنایا جائے
اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو متاثرہ افراد کے لئے وقت سے امدادی سامان میسر ہو
یوریا کامعقول انتظام یقینی بنانے کی ہدایت
      :۔جناب اونیش کمار اوستھی
 مجموعی جانچ میں اتر پردیش ، تمل ناڈو کو پیچھے چھوڑ کرملک میں پہلی ریاست
روزانہ کی جانچ کی صلاحیت میں اترپردیش پہلے ہی ملک میں پہلے نمبر پر ہے
اب تک 92526 مریض مکمل طور پر علاج کراچکے ہیں
کورونا ٹیسٹ کےلئے اب تک 3598210 افراد کے نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے
ریاست میں، کل ایک دن میں 96106 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
پول ٹیسٹ کے تحت مجموعی طور پر 2605 پول کا معائنہ کیا گیا، جن میں 5-5 نمونوں کے 2492 اور 10-10 نمونوں کے 113 پول کا معائنہ کیا گیا۔
ریاست میں 50426 کورونا کیس سرگرم ، جس میں 23961 مریض ہوم قرنطین میں، نجی اسپتال میں 1113 افراد اور نیم ادائیگی کی سہولت میں 186 مریض ہیں، اس کے علاوہ باقی کورونا متاثر ہL-1، L-2، L-3 ورونا اسپتالوں میں ہےں
       :۔جناب امت موہن پرساد




لکھن   اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن اینڈ ہوم جناب اونیش کمار اوستھی نے آج یہاں لوک بھون میں پریس نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت کی کہ روزانہ کوویڈ۔19 کے 1 لاکھ ٹیسٹ کروانے کی تمام کوششوں کو یقینی بنائیں۔ جناب اوستھی نے کہا کہ ریاست میں آبادی کے تناسب سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کنٹرول میں ہے۔ جانچ کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ گزشتہ 2 ماہ میں جانچ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش 3598000 سے زیادہ ٹیسٹ کر کے ملک میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والی ریاست بن گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور میڈیکل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے آر ٹی پی سی آر کی نئی لیب جلد قائم کی جارہی ہیں۔ اس کے شروع ہوجانے کے بعد جانچ میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ نے جانچ کی سرگرمیوں کو پوری صلاحیت سے چلانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو پوری سرگرمی سے متحرک رکھاجائے ۔ تمام ضروری طبی سامان اور انسانی وسائل کو یقینی بناتے ہوئے L-2 اور L-3 کوویڈ اسپتالوں کے بستروں میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینس سروس کو مزید مستحکم کیا جائے تاکہ مریض کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔
 جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے لکھن ¶ کے اسپتالوں میں بستروں میں اضافے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع لکھن ¶ میں 193 ایچ ڈی یو بستر اور 190 آئی سی یو بستر دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ماہ کے آخر تک 320 ایچ ڈی یو اور 125 آئی سی یو کے مزید بستر دستیاب ہوں گے۔ فی الحال دستیاب بستروں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
 نمبرشمار اسپتال کا نام   سطح   ایچ ڈی یو بستر ایچ ڈی یو میں اضافہ ائی سی یو بستر آئی سی یو میں اضافہ 
  1۔   .ایس جی پی جی آئی  L 3  20   20 (18.08.)   68 12 (13.08.)
2   کے جی ایم یو   L 3   26   14 (13.08.20) 11   10(18.08.20) 60 
  20.08.2020 تک، 320 بیڈز کے ایک نئے بلاک میں 100 بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔
3۔  آر ایم ایل   L 3   00   20 (20.08.20)   22   18 (15.08.20)
4  ایرا (پرائیویٹ )   L 3   60   20 (15.08.20)40 (20.09.20)   20  10 
5   میدنتا   L 3   00   20 (15.08.20)  00   05 (15.08.2020)
6۔   اپولو   L 3   00   40 (25.08.20)  00   10 (25.08.2020)
7۔  سہارا   L 3   00   15 (25.08.2020)   00   10 (25.08.2020)
8۔  انٹگرل   L 2   40   20 ( 20)10 (25.08.)  10   10 10 (30.08.2020)
9۔   ٹی ایم ایم میڈیکل کالج   L 2   10   10 (20.08.20)30   05   05 (13.08.20)10 
10۔   ہند (سفیدآباد)   L 2   30   30 (20.08.2020)   05   05 (20.08.2020)
11۔   لوک بندھو اسپتال   L 2   07   20 (20.08.2020)  00   10 (20.08.2020)
مجموعی عدد-     193   320   190   125
    آئی سی یو بیڈ   ایچ ڈی یو بستر    کل بستر
دستیاب  190     193     383
اضافہ    125     320     445
مجموعی تعداد-   315     513     828
 جناب اوستھی نے کہا کہ کے جی ایم یو میں 320 بستر کے نئے بلاکس کی تعمیر کے ساتھ 100 نئے آئی سی یو بیڈ میں اضافہ ہوجائے گا۔
 جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے لکھن ¶، کانپور نگر، پریاگراج، وارانسی، گورکھپور اور بریلی اضلاع میں خصوصی نگرانی برتے ہوئے طبی نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بریلی ضلع میں 300 بستروں پر مشتمل کوویڈ اسپتال کو جلد شروع کیا جائے۔ کوویڈ مریض کے فوری علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے، انہوں نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریض کی حالت کے لحاظ سے، L-1، L-2 یا L-3 کوویڈ اسپتال میں علاج کروایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سماجی دوری سمیت دیگر پروٹوکول کے ساتھ، مسابقتی امتحانات کے مراکز صرف اسکول-کالجوں میں بنائے جائیں۔ ان امتحانات کے انعقاد کے دوران، یہ یقینی بنانا چاہئے کہ امیدواروں اور امتحان کے عمل میں شامل تمام افراد معاشرتی دوری کو مکمل طور پر انجام دیتے ہوئے لازمی طور پر ماسک کا استعمال کریں۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں صفائی ستھرائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کو بروقت امدادی سامان دستیاب ہو۔ مکانات کو پہنچنے والے نقصان پر معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے کاشتکاروں کے لئے یوریا کھاد کا معقول انتظام یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
  ایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلتھ جناب امت موہن پرساد نے بتایا کہ کوویڈ۔19 ٹیسٹ کا کام ریاست میں تیز رفتار سے جاری ہے۔ ریاست میں، کل ایک دن میں 96106 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح ریاست میں اب تک 3598210 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، کوویڈ 19 کی جانچ میں 35 لاکھ کاہندسہ پار کرلیا ہے۔ اس طرح اتر پردیش ملک میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، یوپی نے کل جانچ میں تامل ناڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روزانہ کی جانچ کی صلاحیت میں اترپردیش پہلے ہی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4600 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے 50426 فعال کیس ہیں، جن میں 23961 مریض ہوم قرنطین میں ، نجی اسپتال میں 1113 افراد اور نیم ادائیگی والی سہولت میں 186 مریض ، اس کے علاوہ باقی کورونا متاثرہ L-1، L-2، L-3 کورونا اسپتال میںہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر 46096 افراد کوہوم قرنطین میں بھیج گیا ہے، ان میں سے 22135 افراد نے ہوم قرنطین کی مدت مکمل کرکے صحت یاب ہوچکے ہےں۔ ریاست میں اب تک 92526 مریض مکمل طور پر علاج کرا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پول ٹیسٹ کے تحت 2605 پول کا معائنہ کیا گیا، جس میں 5-5 نمونوں کے 2492 اور 10-10 نمونوں کے 113 پول کا معائنہ کیا گیا۔
 جناب پرساد نے بتایا کہ ریاست میں نگرانی کی کارروائی کے تحت246243 نگرانی ٹیموں نے 17234446 گھروں کے 86739334 افراد کا سروے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ریاست میں کورونا انفیکشن کی اموات کی شرح 1.6 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 20-40 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا میں انفیکشن کی شرح 49.34 فیصد ہے جبکہ 60 سال سے زیادہ کی عمر میں یہ 8.34 فیصد ہے۔


 ٭٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی