وزیر اعلیٰ نے ایل 2،ایل 3اسپتالوں میں جلد از جلد 50 ہزار بستر تیار کرنے کی ہدایت دی


کووڈ19انفکشن چین توڑنے کے لئے ہر سطح پر احتیاط ضروری

  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایل 2 اور ایل3 کووڈ اسپتالوں میں جلد از جلد 50 ہزار بستر تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان بستروں کے لئے طبی عملہ سمیت ضروری طبی سہولیات یقینی بنائیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل صحت اور ڈائریکٹر جنرل طبی تعلیم کواس ضمن میں منظم طریقہ سے کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔
وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرمنعقد ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہر ضلع میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو موثر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ضلع میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم ہونے کے باوجود بہتر طریقہ سے کام نہیں ہورہا ہیں۔ ایسے ضلع کے ضلع مجسٹریٹ کی جوابدہی طے کی جائے گی۔ انہوں نے ہوم آئی سو لیشن میں رہ رہے انفکشن والے مریضوں سے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعہ دن میں دو بار رابطہ قائم کر ان کے صحت کی جانکاری حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔
وزیر اعلیٰ نے ایمبولینس بندوبست کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ '108' ایمبولینس خدمات کے ساتھ سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کی کل ایمبولینس کا 50 فیصد کووڈمعاملوں میں اور باقی 50 فیصد نان کووڈمعاملوں میں استعمال کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19 کے انفکشن کے چین کو توڑنے کے لئے ہر سطح پر احتیاط برتنا ضروری ہے۔ انہوں نے کانپور شہرکے طبی خدمات کو بہتر بنانے اور وینٹی لیٹر بستروں کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثر لوگوں کو ہر ممکن امداد اورراحت فراہم کرائی جائے۔
اس موقع پرچیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ،پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد اور سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی